Advertisement

ومبلڈن: فیڈرر نے نڈال کو شکست دے دی، فائنل میں جوکووچ سے سامنا ہوگا

سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈرر نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اپنے سب سے بڑے حریف اسپین کے رافیل نڈال کو شکست دے کر ومبلڈن کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سب سے زیادہ بیس گرینڈ سلیم جیتنے والے سوئس اسٹار نے سیمی فائنل  میں اسپینش حریف کے خلاف ایک کے مقابلے میں تین سیٹس سے فتح حاصل کی۔

اتوار 14 جولائی کو کھیلے جانے والے فائنل میں ان کا مقابلہ عالمی نمبر ایک، سربیا کے نوواک جوکووچ سے ہو گا۔

دونوں کھلاڑیوں کے مابین اب تک 47 میچ کھیلے جا چکے ہیں جن میں سے 22 میں فیڈرر اور 25 میں جوکووچ کو کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ البتہ آخری دس مقابلوں میں سے آٹھ مقابلے جوکووچ نے جیتے ہیں۔

واضح رہے کہ روجر فیڈرر نےریکارڈ 12ویں مرتبہ ومبلڈن کے فائنل  میں رسائی حاصل کی ہے۔اس سے قبل وہ ریکارڈ آٹھ مرتبہ ومبلڈن ٹائٹل اپنے نام کرچکے ہیں  ۔

Advertisement

اس کے علاوہ راجر فیڈرر ٹینس کی تاریخ میں سب سے زیادہ 20 مرتبہ گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے والے کھلاڑی ہیں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
 قومی کرکٹر صہیب مقصود کی گاڑی ملزم پارٹی سے ریکور، پولیس نے واپس کر دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version