Advertisement

قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ کیلئے اہم اجلاس بے معنی

پی سی بی کی جانب سے قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ پر اظہار خیال کرنے کے لئے ہونے والا اہم اجلاس بغیر کسی حتمیٰ فیصلے کے ختم ہوگیا۔

تٖفصیلات کے مطابق ایم ڈی پی سی بی وسیم خان نے اجلاس کی صدارت کی جبکہ ڈائریکٹر کرکٹ اکیڈمیز مدثر نذر، ڈائریکٹر ڈومیسٹک ہارون رشید، ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان بھی اجلاس میں شریک ہوئے جبکہ کوچ مکی آرتھر نے بھی اجلاس میں اپنی رائے دی۔

واضح رہے کہ اجلاس میں چیف سلیکٹر کے نہ ہونے کی وجہ سے سینٹرل کنٹریکٹ کی فہرست پر کام نہ ہوسکا جبکہ کرکٹرز کی تعداد اور میچز کے معاوضے بھی طے نہ ہوسکے۔

دوسری جانب کل شام 5 بجے کرکٹ کمیٹی کا اجلاس ایم ڈی پی سی بی وسیم خان کی زیر صدارت پی سی بی ہیڈکوارٹرز میں ہوگا۔

کرکٹ کمیٹی انڈر 19، انڈر 16 کرکٹ ٹیموں کی کارکردگی پر سفارشات چیئرمین پی سی بی کو بھجوائے گی  جبکہ قومی مینز اور ویمنز کرکٹ ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ  بھی لیا جائے گا۔

Advertisement

اجلاس میں انضمام الحق، مکی آرتھر ،سرفراز احمد، سابق کپتان وسیم اکرم، مصباح الحق اور عروج ممتاز بطور کمیٹی اراکین شرکت کریں گے جبکہ ذاکر خان سیکرٹری کمیٹی، مدثر نذر اور ہارون رشید بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version