یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے خواتین مقابلے میں بڑا اپ سیٹ

نیویارک میں جاری یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کی کامیابی اور ناکامی کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج کھیلے جانے والے خواتین سنگل مقابلے میں رومانیہ کی سیمونا ہیلیپ کو امریکی پلیئر نے شکست دے کر اپ سیٹ کردیا ۔
امریکی ٹینس اسٹار ٹیلر ٹاؤن سینڈ نے سیمونا ہیلیپ کو دو چھ، چھ تین اور سات چھ سے مات دی۔
دوسری جانب مینز ایونٹ میں کروشین اور آسٹریلوی کھلاڑی نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔
مینز ایونٹ میں کروشیا کے میرین سیلیچ نے جرمن ٹینس پلیئر کو شکست دے کر ایونٹ کے اگلے راؤنڈ میں رسائی حاصل کرلی ، ان کی جیت کا اسکور چار چھ، چھ تین، سات پانچ اور چھ تین سے رہا۔
ایک اور مقابلے میں آسٹریلیا کے نِک کرجیئس نے فرنچ کھلاڑی کو اسٹریٹ سیٹ سے آؤٹ کلاس کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

