یونس خان کی والدہ انتقال کرگئیں

سابق ٹیسٹ کپتان یونس خان کی والدہ علالت کے باعث انتقال کرگئیں۔
خاندانی ذرائع کےمطابق سابق ٹیسٹ کپتان کی والدہ گردوں کےعارضے میں مبتلا تھیں اور کراچی کے نجی اسپتال میں زیرعلاج تھیں۔
ذرائع کے مطابق مرحوم کوتدفین کیلئےکراچی سےمردان منتقل کردیا گیا،افسوسناک خبرپرتعزیت کیلئےعزیزواقارب اور مداح یونس خان کےگھرپہنچ گئے۔
وزیراطلاعات سندھ نے انتقال پردکھ اور افسوس کااظہارکیا۔
یونس خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ والدہ میرے ساتھ رہتی تھیں، ان کی عمر87 سال تھی۔ والدہ گزشتہ ڈیڑھ ،2 سال سے بیمار تھیں اور ڈائی لیسز پر تھیں۔
یونس خان کی والدہ کی نمازجنازہ رات نوبجےشیخ ملتون ٹاون مردان میں اداکی جائے گی۔
واضح رہےکہ سابق ٹیسٹ کپتان یونس خان وہ قابل فخر کرکٹر ہیں جنہوں نے دوسری اننگ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا بھی ریکارڈ بنایاہوا ہے۔
یونس خان نے پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کھیلنے والے ہرملک کےخلاف سنچری اسکور کی۔ یونس خان نے پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ سنچریاں اسکور کیں۔ وہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے فاتح کپتان بھی رہےہیں۔
پاکستان کے لیے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے یونس خان نے 26 فروری کو اپنے کیریئر کا پہلا ٹیسٹ سری لنکا کیخلاف راولپنڈی میں کھیلا اور اپنے پہلے ہی میچ میں سنچری بنائی۔یونس خان نے 118 ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں جن میں34 سنچریاں سکور کیں اور 10099 رنز بنائےتھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News