Advertisement

شرجیل خان کا بحالی پروگرام میں شرکت کے لیے پی سی بی کو خط

Sharjeel Khan letter to PCB

اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں سزا یافتہ شرجیل خان نے بحالی پروگرام میں شرکت کے لیے پی سی بی کو خط لکھ دیا ۔

تفصیلات کے مطابق اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ شرجیل خان پر پابندی کی مدت 10 اگست کو ختم ہورہی ہے۔

کسی بھی سطح پر کرکٹ میں دوبارہ واپسی کے لیے شرجیل خان کو پی سی بی کے بحالی پروگرام میں شرکت کرنا ہوگی، اوپنرنے اس کے لیے پی سی بی کو خط لکھ دیا ہے۔

شرجیل خان کو اپنی غلطی کےاعتراف کے علاوہ پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کے تحت ہونے والے  پروگراموں میں نوجوان کرکٹرز کو فکسنگ سے بچا نے کے لیے لیکچر بھی دینا ہوں گا۔

واضح رہے کہ پاکستان سپرلیگ کے دوسرے سیزن میں اسپاٹ فکسنگ کا جرم ثابت ہونے پرشرجیل خان کوڈھائی سال معطل سمیت پانچ سال کی پابندی عائد کی گئی تھی۔

Advertisement

سپاٹ فکسنگ کیس میں شرجیل خان کے ساتھ خالد لطیف، شاہ زیب حسن اور محمد عرفان بھی سزا پا چکے، اسی کیس میں سہولت کاری کے ملزم ناصر جمشید پر بھی 10سال کی پابندی عائد کی گئی تھی۔

اس سے قبل 2010 میں انگلینڈ کے دورے میں اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل سامنے آیا تھا جس میں ملوث تین کرکٹرز سلمان بٹ، محمد آصف اور محمد عامر کو نہ صرف آئی سی سی نے سزا دی تھی بلکہ یہ تینوں کرکٹرز اس جرم میں جیل بھی گئے تھے۔

جبکہ اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ اوپنر سلمان بٹ کہتے ہیں کہ اپنی غلطی پر نادم ہوں، میری خواہش ہے کہ کیریئر کے آخری سالوں میں پاکستانی ٹیم میں موقع ملے اور کارکردگی دکھاکر اپنے بارے میں منفی تاثر کو ختم کروں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دوسرا ٹی 20، پاکستان کی سیریز میں شاندار واپسی، پروٹیز کو 9 وکٹوں سے شکست
پاک فوج کی زیرِ اہتمام شمالی وزیرستان میں ٹی 20 کرکٹ لیگ کا کامیاب انعقاد
ایشین یوتھ گیمز والی بال فائنل، ایران نے پاکستان کو ہرا کر گولڈ میڈل جیت لیا
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version