ڈیوس کپ ٹائی کے میچز کی منتقلی کا بھارتی مطالبہ یکسرمسترد

بھارت کو ایک بار بھر عالمی سطح پر رسوائی کا سامنا ہوگیا۔ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے پاکستان سے ڈیوس کپ ٹائی میچز کی منتقلی کا بھارت کا مطالبہ مسترد کردیا۔ بھارتی وزیرِ کھیل کرن ریجوجو کا کہنا ہے کہ وہ ٹینس ٹیم کو پاکستان جانے سے نہیں روکیں گے۔
.پاکستان سے ڈیوس کپ ٹائی کے میچز کی منتقلی کا بھارتی مطالبہ یکسرمسترد ہوگیا
انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے پاکستان میں سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تاریخی حربے استعمال کرنے پر بھارت کی سرزنش بھی `کرڈالی۔
بھارتی ٹینس ٹیم نے آئی ٹی ایف کے فیصلے کے مخالف جاتے ہوئے پاکستان آنے سے انکار کیا تو عالمی ادارے کی جانب سے سخت ایکشن لیا جاسکتا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وزیرِ کھیل کرن ریجوجو نے کہا کہ یہ باہمی سیریز نہیں بلکہ عالمی سطح کا مقابلہ ہے اس لئے اپنی ٹینس ٹیم کو پاکستان جانے سے نہیں روکیں گے۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان ڈیوس کپ ٹائی کے میچز چودہ اور پندرہ ستمبر کو اسلام آباد میں شیڈول ہیں۔۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News