Advertisement

قومی کرکٹرز کی پری سیزن کیمپ میں بھرپور محنت جاری

PCB- Cricket team- Fitness camp

پاکستان کرکٹ ٹیم کا پری سیزن کیمپ سابق کپتان مصباح الحق کی زیرِ نگرانی جاری ہے جبکہ کیمپ میں شریک تمام کھلاڑی بھرپور محنت کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کیمپ کمانڈنٹ مصباح الحق کی زیرِ نگرانی کھلاڑی فٹنس پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں جبکہ اظہر علی اور شاداب خان نے کیمپ جوائن کرلیا ہے اور حسن علی اتوار کو کیمپ میں رپورٹ کریں گے۔

قومی کرکٹرز نے صبح رننگ کرکے خوب کسرت کی جبکہ شام میں جم ٹریننگ کا سلسلہ شروع ہوا، کھلاڑی سائیکلنگ مشین میں بھی سرگرم رہے اور وزن اٹھا کر زورِ بازووں آزمایا گیا اور ٹانگوں کو بھی کسرت سے خوب مضبوط کیا گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پیسی بی نے امپائرز اور میچ ریفریز کے لیے سالانہ ورکشاپ کے پروگرام کا اعلان کردیا جس میں ملک بھر کے میچ آفیشلز کو جدید قوانین سے آگاہی دی جائے گی۔ ورکشاپ میں میچ آفیشلز کو پلینگ کنڈیشنز، کوڈ آف کنڈکٹ اور لباس کے قوانین سے روشناس کرایا جائے گا۔

شیڈول کے مطابق امپائرز ورکشاپ 25 سے 27 اگست تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری رہے گی، 29 سے 31 اگست تک امپائرز ورکشاپ راولپنڈی میں رکھی گئی ہے جب کہ 3 ستمبر سے 5 ستمبر تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں یہ ورکشاپ طے ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹرافی تنازع : بھارت محسن نقوی کے خلاف آئی سی سی میں کیا اقدام اٹھانے والا ہے ؟
اے بی ڈویلیئر نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے رویئے کو نفرت انگیز قرار دے دیا
پاکستانی کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ میں خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں، کرکٹ آسٹریلیا کا پی سی بی سے رابطہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version