ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شکست

بھارت نے ویسٹ انڈیز کو سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں چار وکٹوں سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق لوڈر ہل میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جسکے نتیجے میں ویسٹ انڈین ٹیم 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 95 رنز بناسکی۔
کیرون پولارڈ نے انچاس رنز کی اننگز کھیلی جبکہ بھارتی بولر نودیپ سائینی نے تین اور بھونیشور کمار نے دو وکٹیں اپنے نام کیں۔
مطلوبہ ہدف بھارتی ٹیم نے چھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا جبکہ روہت شرما انتیس رنز بنا کر نمایاں رہے۔
واضح رہے کہ فلوریڈا میں کھیلے جانے والی بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹیٹوئنٹی سیریز کا یہ پہلا میچ تھا جس میں بھارت کو 6 وکٹوں کے نقصان پر کامیابی حاصل ہوئی۔
یہ سیریز دونوں ٹیموں کی ورلڈکپ ٹی ٹوئینٹی 2020 کی تیاری میں اہم کردار ادا کرے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

