فیفا کا پاکستان فٹبال کے لئے اہم اعلان

فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی نارمالائزیشن کمیٹی کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں فٹبال کے معاملات چلانے اور فٹبال فیڈریشن میں نئے انتخابات کرانے کیلئے پانچ رُکنی نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین حمزہ خان ہوں گے جو کہ فٹبالر رہ چکے ہیں جبکہ سکندر خٹک، منیر احمد سدھانہ، سید حسن نجیب شاہ اور کرنل مجاہد ترین بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔
ترجمان فیفا کے مطابق نارملائزیشن کمیٹی کو فوری طور پر پاکستان فٹبال فیڈریشن کے انتظامات سنبھالنے کی ہدایت کردی گئی ہے جبکہ ساتھ ساتھ موجودہ پی ایف ایف انتظامیہ کو 20 ستمبر تک اکائونٹس کمیٹی کے سپرد کرنے کا حکم بھی دیا ہے جس کے مطابق نارملائزیشن کمیٹی 15 جون 2020 تک ٹاسک مکمل کرنے کی پابند ہوگی۔
فیفا کے مطابق کمیٹی کا کام پاکستان فٹبال فیڈریشن میں کلبز کی رجسٹریشن اور اسکروٹنی کرانا، الیکشن کے قوانین ترتیب دینا، پہلے ڈسٹرکٹ پھر صوبائی سطح پر الیکشن کروانا اور اس کے بعد پاکستان فٹبال فیڈریشن کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے انتخابات کرانا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

