Advertisement

کینیڈا کی بیانکا نے یو ایس اوپن ٹائٹل جیت لیا

Bianca Andreescu beats Serena Williams

کینیڈین کھلاڑی بیانکا اینڈریسکو نےیو ایس اوپن جیت کر تاریخ رقم کر دی۔

تفصیلات کے مطابق ٹینس سیزن کے آخری گرینڈ سلیم یو ایس اوپن میں ایک اور بڑا اپ سیٹ ہو گیا، ٹائٹل مقابلے میں ریکارڈ ہولڈر سرینا ولیمز کو کینیڈا کی 19 سالہ بیانکا ڈریسکو کے ہاتھوں شکست ہو گئی۔

نیویارک میں کھیلے گئے یو ایس اوپن کے ویمنز سنگلز فائنل میں 23 گرینڈ سلیم جیتنے والی سرینا ولیمز اور کینیڈا کی 19 سالہ بیانکا اینڈریسکو مد مقابل تھیں ۔

بیانکانے ابتدا ہی سے شاندار کھیل پیش کیا، پہلے سیٹ میں سرینا کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے  3-6 سے کامیابی حاصل کی۔

دوسرے سیٹ میں سرینا نے بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن بیانکا نے یہ سیٹ بھی  5-7 کے اسکور سے جیت کر نئی تاریخ رقم کر دی ، وہ گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے والی پہلی کینیڈین کھلاڑی بن گئیں ۔

Advertisement

فائنل میں سابق عالمی چیمپئن سریناولیمس کوزیر کردیا ۔۔فاتح کھلاڑی کا کہنا ہےچیمپئن بننے کیلئےسخت محنت کی۔۔مینزسنگلزکافائنل آج  رافیل نڈال اورروسی کھلاڑی  کےدرمیان کھیلاجائے گا۔

کینیڈین وزیراعظم نے بیانکا کو تاریخی جیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پورے ملک کو بیانکا پر فخر ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version