ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنا ہوتی تو ریٹائرمنٹ لے لیتا، وہاب ریاض

وہاب ریاض
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ اگر انہیں ٹیسٹ کرکٹ کو چھوڑنا ہوتی تو وہ ریٹائرمنٹ لے لیتے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ میری پہلی ترجیح ہے۔میں نے ریڈ بال کرکٹ سے کچھ عرصہ کیلئے بریک لی ہے، اگرٹیسٹ کرکٹ چھوڑنا ہوتی تو ریٹائرمنٹ لے لیتا ۔
انہوں نے کہا کہ میں ٹیسٹ کرکٹ میں اچھی فارم کے ساتھ واپس آنا چاہتا ہوں۔ پیسے کی وجہ سے یہ فیصلہ نہیں کیا۔
وہاب ریاض کا مزید کہنا تھا کہ میں طویل دورانیے کی کرکٹ میں کچھ عرصے سے پرفارم نہیں کر رہا،مجھے اپنی باڈی پر بوجھ بھی دیکھنا ہے۔میں چاہتا ہوں واپس جب آؤ ں تو اچھا پرفارم کروں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ وہاب ریاض نے طویل فارمیٹ کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے، تاہم آج انہوں نے اس حوالے سے تردید کردی ہے۔
وہاب ریاض نے ٹیسٹ کرکٹ سے عارضی کنارہ کشی کا فیصلہ ایسے وقت میں کیا ہے کہ جب گزشتہ ماہ محمد عامر ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا باقائدہ اعلان کر چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News