Advertisement

آئی سی سی کا ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2020 میں پاک بھارت میچ کرانے کا فیصلہ

Pak v Ind

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2020 کو کامیاب بنانے  کے لیےپاک بھارت میچ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2020ٹورنامنٹ میں دونوں ٹیمیں الگ گروپوں میں ہیں جس کی وجہ سے دونوں کے ٹکراؤ کا امکان کم ہے اس لیے آئی سی سی نے وارم اپ میچ میں دونوں ٹیموں کو مد مقابل لانے کی منصوبہ بندی شروع کردی ہے۔

واضح رہے کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2020 کا شیڈول 2 سال پہلے ہی جاری کردیا گیا تھا ۔ اس شیڈول کو دیکھا جائے تو پاکستان ٹیم گروپ اے اور بھارت کی ٹیم گروپ بی میں ہے جس کے باعث ممکنہ طور پر ٹورنامنٹ میں دونوں ٹیموں کے آمنے سامنے آنے کے امکانات کم ہیں۔

آئی سی سی نے اس مسئلے سے نمٹنے اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2020کو کامیاب بنانے کے لیےپاک بھارت ٹیموں کو وارم اپ میچ میں آمنے سامنے لانے کی منصوبہ بندی شروع کردی ہے اور قوی امکان ہے کہ دونوں ٹیمیں ورلڈ کپ سے پہلے وارم اپ میچ ضرور کھیلیں گی جسے بھرپور کوریج دی جائے گی۔

خیال رہے کہ 2012 کے بعد ہونے والے تمام آئی سی سی ایونٹس میں پاک بھارت ٹیموں کو ایک گروپ میں نہیں رکھا گیا۔

Advertisement

 2017 کی چیمپیئنز ٹرافی اور 2019 کے ون ڈے ورلڈ کپ راؤنڈ رابن کی بنیاد پر کھیلے گئے تھے جس کی وجہ سے دونوں ٹیمیں آمنے سامنے آئی تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
لاہور ٹیسٹ کا تیسرا دن، جنوبی افریقا کو جیت کیلیے 226 رنز درکار
پاک، جنوبی افریقہ ٹیسٹ میچ کا تیسرا روز، قذافی اسٹیڈیم اور اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version