Advertisement

شرجیل خان کی قومی ٹیم میں واپسی کا امکان رد نہیں کیا جاسکتا، شعیب اختر

Shoaib Akhtar

راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے امید ظاہر کی  ہےکہ شرجیل خان کی قومی ٹیم میں واپسی کا امکان رد نہیں کیا جاسکتا ۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے اوپنر شرجیل خان کی قومی ٹیم میں واپسی کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا مجھے یقین ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے ڈرافٹ میں شرجیل خان کو منتخب کرلیا جائے گا۔

شعیب اختر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو شرجیل خان جیسے دھواں دھار بلے باز کی ضرورت ہے ۔ان کی جارحانہ بلے بازی کو دیکھ کر دیگر اوپنرز بھی ان کا طرز عمل اپنانے کی کوشش کریں گے  اور یہ چیز پاکستانی ٹیم کا مائنڈ سیٹ بدل سکتی ہے۔

واضح رہے کہ شرجیل خان حال ہی میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ کے ایک امتحان میں نظر آئے تھے جہاں انہوں نے تحریری طور پر ٹیسٹ دیا اور اس میں کامیابی حاصل کی جس کے بعد انہیں بہاولپور، شیخوپورہ اور کراچی جا کر صوبائی سطح پر ہونے والے یوتھ ایونٹس میں جونیئر ٹیموں کو لیکچر دینے کو کہا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version