Advertisement

پاک سری لنکا ٹی 20 سیریز کا آخری میچ ’پنک ڈے‘ سے منسوب

Qaddafi Stadium

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کو پنک ڈے (بریسٹ کینسر سے آگاہی کا دن)  سے منسوب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میچ کے دوران لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کو گلابی رنگ سے رنگ دیا جائے گا جبکہ میچ سے قبل خصوصی تقریب کا بھی اہتمام کیا جائے گا، جس میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور چیئرمین پی سی بی احسان مانی بھی شریک ہوں گے۔

Advertisement

صرف یہی نہیں بلکہ صدرمملکت اس دوران پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے کپتانوں کو گلابی رنگ کے ربن بھی پہنائیں گے ،اس کے ساتھ ساتھ میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑی بھی گلابی رنگ کی ربن باندھیں گے۔

اطلاعات ہیں کہ پی سی بی اسٹیڈیم میں آنے والے 12 ہزار شائقین کو گلابی ربن اور 750 گلابی شرٹس بھی تقسیم کرے گی۔

واضح رہے کہ بریسٹ کینسر سے آگاہی کا یہ دن ’پنک ڈے‘ کے نام سے جانا جاتا ہے تاہم اب کرکٹ میں پنک ڈے منائے جانے کی یہ روایت پاکستان میں بھی قائم کی جارہی ہے۔

آج قومی ٹیم واٹ واش سے بچنے کے لیے آخری ٹی ٹوئنٹی جیتنے کا عزم لیے میدان میں اترے گی۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بھارتیوں کو پھر مرچیں لگ گئیں، رونالڈو نے بھی حارث رؤف کے انداز میں رافیل گرایا، ویڈیو وائرل
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری: گرین شرٹس کی کولمبو میں بھرپور ٹریننگ
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version