Advertisement

شکست کا خوف ہٹا کر کھیلنے کو ترجیح دیں گے، ٹیسٹ کپتان

Test Captain

قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ شکست کا خوف ہٹا کر کھیلنے کو ترجیح دیں گے ۔

قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان منتخب ہونے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے اظہر علی کا کہنا تھا کہ  ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کرنا میرے لیے خوشی اور فخر کی بات ہے ۔ میرے لیے یہ ذمہ داری کسی چینلج سے کم نہیں ہے۔

اظہرعلی نے کہا کہ  میں سرفراز احمد کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔میری سرفراز احمد سے بات بھی ہوئی ہے، میری سپورٹ اس کے ساتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسان وقت کے ساتھ سیکھتا ہے ،میں اب 34 سال کا ہوں اور بہت کچھ سیکھ چکا ہوں۔میں اب مختلف کپتان نظر آؤں گا۔

قومی ٹیسٹ کپتان نے کہا کہ  لوگوں کی رائے آپ کے بارے مختلف ہوتی ہے، میں مثبت رہنا پسند کرتا ہوں۔ میرے لیے موقع ہے میں اپنی قیادت کی لیگیسی چھوڑ کر جاؤں۔

Advertisement

آسٹریلیا دورے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کا دورہ ہمیشہ مشکل رہاہے، ہم مثبت کرکٹ کھیل کر ہی آسٹریلیا کو ہرا سکتے ہیں۔ ہم لوگ جارحانہ انداز میں کھیل کر ہی آسٹریلیا کو ہرا سکتے ہیں۔

اظہر علی نے کہا کہ ہم شکست کا خوف ہٹا کر کھیلنے کو ترجیح دیں گے ، ہمیں پریشر میں اچھا کھیلنے کی ضرورت ہے۔عامر اور وہاب کی غیر موجودگی میں یہ ایک مشکل دورہ ثابت ہوگا ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نمیبیا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹرافی تنازع : بھارت محسن نقوی کے خلاف آئی سی سی میں کیا اقدام اٹھانے والا ہے ؟
اے بی ڈویلیئر نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے رویئے کو نفرت انگیز قرار دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version