بنگلہ دیش کی خواتین ٹیم پاکستان پہنچ گئی

سری لنکن مینز ٹیم کے بعد بنگلہ دیش کی خواتین ٹیم بھی پاکستان پہنچ گئی جبکہ لاہور پہنچنے پر مہمان ٹیم کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش اور پاکستان کی خواتین ٹیمیں بدھ سے ٹریننگ کا آغاز کریں گی جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا آغاز 26 اکتوبر سے ہوگا جس کے بعد دو ون ڈے میچز بھی کھیلے جائیں گے۔
دوسری جانب پی سی بی نے سیریزکیلئے قومی ٹیم کا اعلان بھی کردیا ہے۔
ترجمان پی سی بی کے مطابق شائقین کرکٹ کے لیے اسٹیڈیم میں داخلہ فری ہوگا جبکہ فیملیز شناختی کارڈ دکھا کر اسٹیڈیم میں داخل ہو سکیں گی، میچز کے لیے سکولوں کالجز اور یونیورسٹیز کی طالبات کو بھی دعوت دی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News