Advertisement

سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان

PCB

قومی کر کٹ ٹیم کے کوچ وچیف سلیکٹر مصباح الحق نے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں سرفراز احمد (کپتان)، احمد شہزاد، فخر زمان، آصف علی، فہیم اشرف، عمر اکمل، بابر اعظم، حارث سہیل، افتخار احمد، عماد وسیم، شاداب خان، محمد عامر، محمد حسنین، محمد نواز، عثمان خان شنواری اور وہاب ریاض شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی کر کٹ ٹیم کے کوچ وچیف سلیکٹر مصباح الحق نے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، پاکستان اور سری لنکا کے مابین ٹی ٹوئنٹی سیریز 5 سے 9 اکتوبر کے درمیان لاہور میں کھیلی جائے گی۔

کراچی میں موجود ایک روزہ ٹیم میں سے تین اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں ،اب عمراکمل، احمد شہزاد اور فہیم اشرف کو امام الحق، عابد علی اور محمد رضوان کی جگہ ٹیم میں ٹی ٹوئنٹی سیریزکےلئے شامل کیا گیا ہے۔

امام الحق سری لنکا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ کے دوران انجری کا شکار ہو گئے تھے جس کی وجہ سے انہیں ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا جبکہ  دو سری جا نب احمد شہزاد کو شامل کیا گیا ہے جس نے آخری مرتبہ گزشتہ سال اسکاٹ لینڈ کے خلاف پاکستان کی نمائندگی کی تھی، جبکہ عمراکمل نے پاکستان کی جانب سے اپنا آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 2016 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلا تھا۔

Advertisement

واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے مابین پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 5 اکتوبر، دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 7 اکتوبر جبکہ آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 9 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ سیریز: کمنٹری پینل میں کون کون شامل؟ تفصیلات سامنے آگئیں
کرسٹیانو رونالڈو نے تاریخ بدل دی، دنیا کا پہلا فٹبالر جس کی دولت اربوں میں جا پہنچی
ویمنز ورلڈ کپ، آسٹریلیا نے پاکستان کو 107 رنز سے شکست دے دی
افغانستان فٹبال ٹیم آج رات پاکستان پہنچے گی، کل کا پاک افغان میچ شیڈول کے مطابق ہوگا
بابر اور رضوان کی واپسی کا کوئی امکان نہیں، سلمان آغا نے نئی حکمت عملی تیار کرلی
جنوبی افریقی ٹیم لاہور پہنچ گئی، ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز 12 اکتوبر سے ہوگا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version