Advertisement

پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورۂ ہالینڈ اورآئرلینڈ کے شیڈول کا اعلان کردیا

Pak Crickt Team

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دورۂ ہالینڈ  اور آئرلینڈ کے شیڈول کا اعلان کردیاہے۔

تفصیلات کے مطا بق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دورۂ ہالینڈ  اور آئرلینڈ کے شیڈول کا اعلان کردیاہے۔ قومی کرکٹ ٹیم آئندہ سال ہالینڈ کے خلاف 3 ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کھیلے گی،آئرلینڈ اور پاکستان کے درمیان 2 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز جولائی 2020 میں ہوگی۔

دورہ انگلینڈ سے قبل قومی کرکٹ ٹیم نیدرلینڈز اور آئرلینڈ کے خلاف سیریز میں شرکت کرے گی۔

پاکستان اور ہالینڈ کے خلاف ایک روزہ سیریز کا پہلا میچ 4 جولائی کو ہوگا، دوسرا اور تیسرا ایک روزہ میچ 7 اور 9 جولائی کو کھیلا جائے گا،آئرلینڈ اور پاکستان کے درمیان 2 ٹی ٹونٹی میچز 12 اور 14 جولائی کو کھیلے جائیں گے، ہالینڈ  اور پاکستان کے درمیان ایک روزہ میچز ایمسٹلوین میں کھیلے جائیں گے۔

Advertisement

چیئر آف کے این سی بی بیٹی ٹمر نے کہاہے کہ 2 ٹی ٹونٹی میچز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کی میزبانی آئرلینڈ کرے گا۔ پاکستان اور ہالینڈ کے درمیان سیریز کا اعلان کرنےپر مسرور ہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کی آمد سےہالینڈ میں کرکٹ کو فروغ ملے گا۔
پرفارمنس ڈائریکٹر کرکٹ آئرلینڈ رچرڈہولڈزورتھ نے کہاہے کہ ٹی ٹوئنٹی کی عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر براجمان پاکستان ٹیم کی میزبانی کے لیے پرجوش ہیں۔  پاکستان کے خلاف سیریز ہمارے کھلاڑیوں کے لیے بہترین تجربہ ہوگی۔

ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان نے کہاکہ پاکستان کرکٹ بورڈ ہالینڈاور آئرلینڈ کے دورے کا منتظر ہے، پی سی بی کے کرکٹ آئرلینڈ اور کے این سی بی کے ساتھ مضبوط تعلقات استوار ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ: روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج آمنے سامنے
کولمبو، بھارت سے اہم ٹاکرے سے قبل پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ان ڈور پریکٹس
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کو صرف شرکت پر کتنی رقم ملے گی؟ جانیے
کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش کی پرائیویٹائزیشن کی خبروں کو مسترد کر دیا
نمیبیا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version