Advertisement

ٹوکیو اولمپکس کیلئے ہاکی کے ڈراز کا اعلان

ٹوکیو اولمپکس

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے 2020 میں ہونے والے ٹوکیو اولمپک مقابلوں کےلئے مینز اینڈ ویمنز ہاکی ایونٹس کے ڈراز کا اعلان کیا ہے۔

2016 میں مردوں کے مقابلوں میں طلائی تمغہ جیتنے والی ٹیم  ارجنٹینا ، آسٹریلیا، بھارت ،اسپین ،نیوزی لینڈ اورمیزبان جاپان  کو گروپ اےجبکہ بیلجیم ، ہالینڈ، جرمنی، برطانیہ، کینیڈا اور جنوبی افریقہ کو گروپ  بی میں رکھا گیا ہے۔

اسی طرح ویمنز ہاکی ایونٹ میں 2016 کی گولڈ میڈلسٹ برطانوی ٹیم گروپ اے میں ہالینڈ، جرمنی، آئرلینڈ، بھارت اور جنوبی افریقہ سے مقابلہ کرے گی جبکہ چین، آسٹریلیا، ارجنٹائن، نیوزی لینڈ، اسپین اور میزبان جاپان کی ٹیموں کو گروپ بی میں رکھا گیا ہے۔

ٹوکیو اولمپکس ہاکی ٹورنامنٹس نئے تعمیر شدہ او آئی اسٹیڈیم میں 25 جولائی 2020سے 7 اگست 2020تک کھیلے جائیں گے۔

واضح رہے  کہ تین مرتبہ کی اولمپک چیمپئن پاکستان ہاکی ٹیم مسلسل دوسری بار اولمپکس گیمز کا حصہ نہیں ہوگی۔

اولمپک کوالیفائرز کے دوسرے میچ میں نیدرلینڈ  نے گرین شرٹس پر گولز کی برسات کر کےمقابلہ 1-6  سے جیت کر ٹوکیو اولمپکس سے پاکستان کو باہر کردیا تھا ۔

Advertisement

پاکستان  ہاکی ٹیم اس سے قبل 2016 کے ریو اولمپکس میں بھی کوالیفائی نہیں کر سکی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹرافی تنازع : بھارت محسن نقوی کے خلاف آئی سی سی میں کیا اقدام اٹھانے والا ہے ؟
اے بی ڈویلیئر نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے رویئے کو نفرت انگیز قرار دے دیا
پاکستانی کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ میں خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں، کرکٹ آسٹریلیا کا پی سی بی سے رابطہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version