Advertisement

اے سی سی ایمرجنگ کپ کا ٹائٹل پاکستان کے نام

پاکستان

ایشین کرکٹ کونسل ایمرجنگ کپ  کا ٹائٹل پاکستان نے اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیشی دارالحکومت ڈھاکہ میں کھیلے گئے ایشین کرکٹ کونسل ایمرجنگ کپ   کے فائنل میں  پاکستان نے بنگلہ دیش کو 77 رنز سے شکست دے دی۔

302 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیشی ٹیم کا کوئی بلے باز نصف سینچری بھی اسکور نہ کرسکا اور پوری ٹیم 44ویں اوور میں 224 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

عاطف حسین 49، کپتان نجم الحسین46 جبکہ مہدی حسن نے 42 رنز بنائے۔ان کے علاوہ یاسر علی22،محمد نعیم16 اور سومیا سرکار 15 رنز بناسکے۔

پاکستان کی جانب سے محمد حسنین نے شاندار بالنگ کرتے ہوئے 3، سیف بدر اور خوشدل شاہ نے 2،2جبکہ سمین گل، عماد بٹ اور عمرخان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Advertisement
Advertisement

اس سے قبل بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت تو آغاز میں  ہی پاکستان کی دو وکٹیں 41 رنز پر گر گئیں ۔تاہم اس کے بعد روحیل نذیر اور عمران رفیق نے ٹیم کو سنبھالااور اسکور کو 158 تک پہنچادیا۔

عمران رفیق 62 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔پاکستان کو چوتھا نقصان  سینچری بنانے والے روحیل نذیر کی صورت میں اٹھانا پڑا جب 243 کے مجموعی اسکور پر وہ 113 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ایل بی ڈبلیوہوگئے۔

اس کے بعد کپتان سعود شکیل اور خوشدل شاہ نے اسکور کو مقررہ 50 اوورز میں 301 تک پہنچادیا۔ دونوں نے بالترتیب 42 اور 27 رنز بنائے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے سمون خان نے 3، حسن محمود نے 2مہدی حسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version