Advertisement

 ڈیرہ غازی خان میں جیب ریلی کی گاڑیوں کا فلیگ مارچ

فلیگ مارچ

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر خزاں فیسٹول کے تحت تھل جیب ریلی سے قبل ڈیرہ غازی خان میں جیب ریلی کی گاڑیوں کا فلیگ مارچ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ہونے والے اس فلیگ مارچ میں نیشنل چیمپئین میر نادر مگسی سمیت بلوچستان،سندھ،کراچی،لاہور سمیت ملک بھر سے آنے والی 40 سے زائد گاڑیوں نے حصہ لیا۔

سرکٹ ہاوس ڈیرہ غازی خان سے شروع ہونے والے فلیگ مارچ پر شہریوں نے مختلف چوکوں پر خوش آمدید کہا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔

مختلف چوکوں پر موجود جھومر پارٹیوں نے بھی مخصوص انداز میں جیب ریلی کے فلیگ مارچ کو خوش آمدید کہا۔

اس موقع پر کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن مدثر ریاض ملک،ایڈیشنل کمشنر اظفر ضیاء،اے سی صدر محمد اسد چانڈیہ اور دیگر نے فلیگ مارچ میں شرکت کی۔

Advertisement

یاد رہے کہ مظفرگڑھ سلطان کالونی میں چوتھی تھل جیپ ریلی کا آغاز کل 15 نومبرہوگا۔

تھل جیپ ریلی کے لئے 180کلومیٹر لمبا ٹریک تیار کیا گیا ہے جبکہ ریلی سے قبل شرکاء کی عارضی ٹریک پر وارم اپ پریکٹس کرائے جائے گی۔

چوتھی تھل جیپ ریلی کاآغاز چھانگا مانگا ٹیلے سے ہوگا، پہلے روز گاڑیوں کی رجسٹریشن ہوگی جبکہ جیپ ریلی کے دوسرا روز کوالیفائنگ راونڈ ہوگا۔

جیپ ریلی کی اختتامی تقریب 17نومبر کو ہی فیصل اسٹیڈیم میں ہوگی جوجیپ ریلی کافائنل راونڈ ہوگا۔

Advertisement

اختتامی تقریب میں کمشنر ڈیرہ غازی خان،ڈپٹی کمشنرز مظفرگڑھ اورلیہ شرکت کریں گے۔

تھل جیپ ریلی کی مناسبت سے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے جائے گے جبکہ اختتامی تقریب میں ریلی کے فاتحین میں انعامات تقسیم کیئے جائیں گے۔

واضح رہے گزشتہ سال تیسری تھل جیپ ریلی میں ایک سو نوے کلومیٹر کا خطرناک ٹریک، پری پیئرڈ اے کیٹگری میں چوالیس ریسرز نے حصہ لیا تھا جس میں نادر مگسی نے مقررہ فاصلہ دو گھنٹے سولہ منٹ اور پچاس سیکنڈ میں طے کر کے ٹائٹل کا کامیاب دفاع کیا جبکہ صاحبزادہ سلطان نو سیکنڈ کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سہ فریقی سیریز: افغانستان کے انکار کے بعد پی سی بی کا زمبابوے سے رابطہ
آسٹریلوی کرکٹرز کا بھارتی کھلاڑیوں پر طنز، ویڈیو نے ہنگامہ کھڑا کردیا
ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کا امتزاج؛ کرکٹ میں نیا فارمیٹ ’’ٹیسٹ ٹوئنٹی‘‘ متعارف
راشد خان ون ڈے بولنگ رینکنگ میں نمبر ون، پاکستانی بولرز ٹاپ 10 سے باہر
لیونل میسی کے لئے بری خبر، اربوں روپے کا جھٹکا لگ گیا
سعودی عرب نے مسلسل تیسری بار فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version