Advertisement

فاسٹ باؤلرجنید خان پر جرمانہ عائد

Junaid Khan

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے لیفٹ آرم فاسٹ باؤلر جنید خان پر جرمانہ  عائد کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے ملک میں جاری ڈومیسٹک کرکٹ کے سب سے بڑے ایونٹ قائداعظم ٹرافی کے پانچویں سیزن میں خیبر پختونخوا کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر جنید خان پر جرمانہ عائدکردیا گیا ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ جنید خان پر میچ کے دوران نامناسب زبان کا استعمال کرنے پر میچ فیس کا 40 فیصد جرمانہ عائد کیا گیاہے۔

جنید خان کو پی سی بی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لیول 1 کےجرم کا مرتکب پایا گیا ہے۔آن فیلڈ امپائرز شمیم انصاری اور غفار کاظمی نے جنید خان کو آرٹیکل 2.6 کی خلاف ورزی کرنے پر چارج کیا تھا۔

جنید خان کی جانب سے اعتراف جرم کرنے پر میچ ریفری محمد اسلم نے جرمانے کی سزا سنائی۔

Advertisement

یاد رہے کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے درمیان میچ بگٹی اسٹیڈیم کوئٹہ میں کھیلا گیاتھا۔

دوسری جانب سلو اوور ریٹ کے باعث سینٹرل پنجاب کرکٹ ٹیم پر بھی جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔قوانین کے مطابق سینٹرل پنجاب کرکٹ ٹیم پر 40 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

سینٹرل پنجاب کرکٹ ٹیم نے قائداعظم ٹرافی کے پانچویں راؤنڈ میں سندھ کے خلاف میچ میں مقررہ وقت سے 4 اوورز کم کیے۔میچ ریفری ندیم ارشد نے سینٹرل پنجاب کرکٹ ٹیم پر جرمانہ عائد کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزسینٹرل پنجاب کے کپتان احمد شہزاد پر بھی میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد یا گیا تھا ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری: گرین شرٹس کی کولمبو میں بھرپور ٹریننگ
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version