کپتان بابر اعظم غصے میں آگئے، ویڈیو وائرل

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ کے دوران ٹی ٹوینٹی کےکپتان بابر اعظم غصے میں آگئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر آگ کی طرح پھیل گئی-
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کینبرا میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں کپتان بابر اعظم کو اس وقت غصہ آگیا جب آصف علی غلط شاٹ کھیل کر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔
کرکٹ آسٹریلیا کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آصف علی کے آؤٹ ہونے پر بابراعظم کس طرح اپنے برہمی کا اظہار کر رہے ہیں
دوسرے ٹی ٹوینٹی میں پاکستانی ٹیم کی اننگز کے دوران جب اسکور 62 رنز تھا اور وکٹ پر آصف علی اور بابر اعظم موجود تھے تو بابر اعظم ایک اچھی پارٹنر شپ چاہتے تھے لیکن آصف علی غلط شاٹ کھیل دیا جس کے نتیجے میں وہ کیچ آؤٹ ہوگئے جس پر بابر اعظم نے ناراضگی کا اظہار کیا۔
AdvertisementDon't make the captain unhappy… 😳#AUSvPAk pic.twitter.com/VZO9QwbOEK
— cricket.com.au (@cricketcomau) November 5, 2019
آسٹریلیا کے خلاف تیسرے میچ کے لیے پاکستانی ٹیم پرتھ پہنچ گئی ہے، تیسرے میچ میں پرفارم نا کرنے وال کھلاڑیوں کی جگہ نئے کھلاڑیوں کو موقع دئیے جانے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ٹوینٹی میچ بارش کی نظر ہو گیا تھا جبکہ دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ آسٹریلیا نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے مات دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹی ٹوینٹی میچ 8 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

