Advertisement

کبڈی ورلڈکپ: بھارتی ٹیم نے پاکستان آنے کی تصدیق کردی

Kabaddi World Cup

بھارت نے اگلے سال جنوری میں پاکستان میں ہونے والے کبڈی ورلڈ کپ میں شرکت کی تصدیق کر دی۔

تفصیلات کے مطابق کبڈی ورلڈ کپ 2020ءلاہور میں 18-12 جنوری تک منعقد ہو گا جس میں بھارت کا 18 رکنی دستہ ورلڈکپ میں شرکت کیلئے پاکستان آئے گا۔

سیکرٹری رانا محمد سرور پاکستان کبڈی فیڈریشن کا کہنا ہے کہ بھارتی کبڈی حکام نے تصدیق کر دی ہے اور بھارتی دستے کے ویزوں کا عمل جلد شروع ہو گا جبکہ امریکہ اور کینیڈا سمیت دیگر ممالک کی جانب سے ایونٹ میں شرکت کی تصدیق پہلے ہی مل چکی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ کبڈی ورلڈ کپ کے میچز فیصل آباد، کرتار پور اور ننکانہ صاحب میں بھی کرانے کا پلان ہے اور  ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب اور فائنل لاہور میں ہی ہو گا۔

انہوں نے بتایا کہ سرکل اسٹائل میں ہونے والے کبڈی ورلڈ کپ میں 10 ٹیمیں حصہ لیں گی جبکہ فاتح ٹیم کو ایک کروڑ انعام دیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا آج بھارتی ویمنز ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا پائے گی؟ شائقین کرکٹ کا بڑا سوال
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ: روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج آمنے سامنے
کولمبو، بھارت سے اہم ٹاکرے سے قبل پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ان ڈور پریکٹس
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کو صرف شرکت پر کتنی رقم ملے گی؟ جانیے
کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش کی پرائیویٹائزیشن کی خبروں کو مسترد کر دیا
نمیبیا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version