Advertisement

شعیب ملک کی کرسمس ٹوئیٹ پر بھارتی سیخ پا

شعیب ملک

پاکستان کےمایہ ناز آل راؤنڈر کپتان  شعیب ملک کےکرسمس کی مبارکباد دینے پر بھارتی سیخ پا ہوگئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ  ٹوئیٹر پرشعیب ملک نے کرسمس کی مبارکبا د دیتے ہوئے اپنی ایک تصویر شایع کی جس میں وہ بطور بلے باز خوشی مناتے ہوئے نظر آرہے ہیں جبکہ سابق بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی شکست خوردہ قدموں سے دوسری جانب جارہے ہیں۔

اس ٹوئیٹ پر پہلے تو مداح حیران ہوئے کہ شعیب ملک نے کرسمس کی مبارکباد پر دھونی کے ساتھ والی تصویر کیوں لگائی، کئی مداحوں نے یہ سوال بھی کر ڈالا کہ کیا دھونی عیسائی ہیں؟

تاہم اس تصویر کو پوسٹ کرنے کی حقیقت سامنے آمنے پر  جہاں پاکستانی مداح اس سے محفوظ ہوئے وہیں بھارتی شائقین کرکٹ چراغ پا ہوگئے۔

ایک بھارتی صارف  نے  لکھا کہ ’تصویر پہ زیادہ لائک حاصل کرنے کے لیےدھونی کا سہارا لیا، واہ ملک جی‘۔

ایک اور صارف نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ’ آپ سے یہ امید نہیں تھی‘۔

Advertisement

دوسری جانب پاکستانی مداحوں نے اس سے محفوظ ہوتے ہوئے جواب میں مزاحیہ ٹوئیٹس بھی کیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’ثانیہ بھابھی یہ دیکھ کر خوش نہیں  ہوں گی‘۔

Advertisement

https://www.bolnews.com/urdu/sports/2019/12/111631/amp/

ایک اور صارف نے کہا کہ’واہ بھائی دل خوش کردیا، لیکن آج ہماری بھابھی کے ہاتھوں آپ کی خیر نہیں ہے‘۔

اس تصویر کے پیچھے چھپی کہانی اصل میں ہے کیا یہ ہم بتاتے ہیں۔

یہ تصویر در اصل پاکستان اور بھارت کے درمیان 25 دسمبر 2012 کو بھارتی شہر بنگلور میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی  میچ  کی ہے جس میں پاکستان نے 5 وکٹ سے فتح حاصل کی تھی۔

کراچی ٹیسٹ میں کئی منفرد ریکارڈز پاکستان کے نام

بھارت نے پاکستان کو جیت کے لیے 134 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں پاکستان کی تین وکٹیں صرف 12 رنز پر گر گئی تھیں اور بظاہر میچ پاکستان کے ہاتھ سے نکلتا ہوا محسوس ہورہا تھا۔

Advertisement

تاہم محمد حفیظ (61)نےشعیب ملک کے ساتھ  106 رنز کی  شراکت قائم کی اور ٹیم کو جیت کے قریب پہنچا دیا ۔

پاکستان کو جیت کے لیے3 گیندوں پر 6 رنز درکار تھے تو شعیب ملک نے رویندرا جدیجا کی گیند پر شاندار چھکا لگاکر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا اور یہ تصویر ان ہی لمحات میں کھینچی گئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کوالالمپور:سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاکستان نے ملائشیا کو 2-7 سے ہرا دیا
پاکستان اور ساؤتھ افریقہ ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی
ویمنز ورلڈ کپ : پاکستان اور انگلینڈ 15 اکتوبر کو مد مقابل ہونگے
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے شروع ہو گا
کرکٹ میں انقلاب، ویمنز ورلڈکپ میں گوگل جیمنائی کا ڈیبیو، پچ کی پیشگوئی درست ثابت
جنوبی افریقہ کو خوش آمدید، ہمارا فوکس ٹیسٹ سیریز جیتنا ہے، اظہر محمود
Advertisement
Next Article
Exit mobile version