نسیم شاہ پانچ وکٹ لینے والے کم عمر ترین فاسٹ بالر بن گئے

نوجوان فاسٹ بالر نسیم شاہ ٹیسٹ کرکٹ کی ایک اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کرنے والے دنیا کے کم عمرترین فاسٹ بالر بن گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں جہاں قومی ٹیم نے سری لنکا کو 263 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کی وہیں نسیم شاہ نے بھی ریکارڈ بنا ڈالا۔
نسیم شاہ نے صرف 16 سال کی عمر میں ٹیسٹ میچ کی ایک اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کرنے والے کم عمر ترین فاسٹ بالر بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
اس سے قبل یہ اعزاز پاکستان کے ہی محمد عامر کے پاس تھا جنہوں نے 2009 میں آسٹریلیا کے خلاف میلبرن میں 17 سال کی عمر میں اپنے نام کیا تھا۔
نسیم شاہ نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی آخری اننگز میں 31 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کرکے یہ اعزاز اپنے نام کیا اور اپنی ٹیم کی جیت میں بھی اہم کردار ادا کیا۔
میچ کے اختتام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے نسیم شاہ نے بتایا کہ میں نےٹیپ بال سے اپنی کرکٹ کا آغاز کیا اور شعیب اختر، وقار یونس کی بالنگ دیکھتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے نیوزی لینڈ کے فاسٹ بالر شین بونڈ کا ایکشن بہت پسند تھا۔
عابد علی اورشان مسعود کے بیک وقت ریکارڈز
والدہ کی وفات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ والدہ کو کرکٹ کی سمجھ نہیں تھی لیکن وہ دعا کرتی تھیں میرے لیے۔
انہوں نے کہا کہ والدہ پوچھتی تھیں کہ کون جیتا اور کون ہارا،جب بھی ہارتے تھے تو والدہ دعا کرتی تھیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مشکل وقت تھا جب والدہ کا انتقال ہوا۔آج کا دن بہت خوشی کا دن ہے اور گھر والے دیکھ رہے ہوں گے اس لیے والدہ سے متعلق مزید کچھ بتا نہیں سکتا،والد دیکھ کر پریشان ہو جائیں گے۔
واضح رہے کہ نوجوان فاسٹ بالر نسیم شاہ نے گذشتہ ماہ آسٹریلیا کے خلاف اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا جس میں وہ خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں کرسکے تھے جبکہ اس ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں بھی وہ کوئی وکٹ حاصل نہیں کرسکے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News