Advertisement

قائد اعظم ٹرافی کا فائنل کل سے شروع ہوگا

قائد اعظم ٹرافی

سینٹرل پنجاب اور ناردرن  کی ٹیموں کے مابین  ملک کے سب  سے بڑے ڈومیسٹک ایونٹ قائد اعظم ٹرافی کا فائنل کل سے شروع ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم نے حال ہی میں  سر ی لنکا کے خلاف تاریخی سیریز میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے،اس شاندار جیت کے بعد اب قومی اسٹارز قائد اعظم ٹرافی کے فائنل میں جلوہ گر ہوں گے۔

قائد اعظم ٹرافی کا فائنل سینٹرل پنجاب اور ناردرن  کی ٹیموں کے مابین 27دسمبر سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا۔

ایونٹ کا فائنل پی ٹی وی اسپورٹس اور ٹین اسپورٹس پر براہ راست نشر کیا جائے گا جبکہ میچ میں ہرلمحہ بدلتی صورتحال سے متعلق تمام تر تفصیلات پی سی بی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی جاری  کی جاتی رہیں گی۔

سوشل میڈیا پر میچ کی ایکشن تصاویر سمیت اردو اور انگریزی میں میچ رپورٹس بھی شائع کی جائیں گی۔

کراچی ٹیسٹ میں کئی منفرد ریکارڈز پاکستان کے نام

ایونٹ کی فاتح ٹیم کوایک کروڑ  روپے اور رنرز اپ کو پچاس لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی۔

Advertisement

فائنل میں قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی اورمڈل آرڈر بیٹسمین  بابر اعظم سینٹرل پنجاب کی نمائندگی کریں گے جبکہ دوسری طرف قومی  انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کپتان روحیل نذیر اور اوپنر حیدر علی ناردرن کےا سکواڈ کا حصہ ہیں۔

واضح رہے کہ قائداعظم ٹرافی میں سینٹرل پنجاب اور ناردرن  کا سفر انتہائی دلچسپ رہا ہے۔ اس دوران پوائنٹس ٹیبل پر دونوں ٹیموں کے درمیان صرف تین پوائنٹس کا فرق رہا۔
آخری راؤنڈ کے اختتام پر سینٹرل پنجاب 133 پوائنٹس کے ساتھ پہلے جبکہ ناردرن 130 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔

فائنل میں ناردرن کی ٹیم راؤنڈ میچز میں شکست کا بدلہ لینے کے لیے بے قرار ہوگی کیونکہ اس سے قبل دونوں ٹیمیں 2 مرتبہ ایونٹ میں ایک دوسرے کے مدمقابل آچکی ہیں  مگر دونوں میچزمیں فتح کی دیوی سینٹرل پنجاب پر مہربان رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
Next Article
Exit mobile version