Advertisement

پاکستانی فاسٹ بالر حسن علی سے اظہارِ محبت

فاسٹ بالر حسن علی

پاکستانی فاسٹ بالر حسن علی کی اہلیہ سامعہ نے شوہر کو گلاب دے کر اُن سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔

گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر حسن علی اور اُن کی اہلیہ سامعہ آرزو کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سامعہ آرزو ایک پارک میں موجود ہیں اورسامعہ ہاتھ میں گلاب لیے آتی ہیں اور گُھٹنوں کے بل بیٹھ کر اپنے شوہر کو گلاب پیش کرتی ہیں اور  اپنی محبت کا اظہار کرتی ہیں۔

جس پر حسن علی بہت زیادہ خوش ہوجاتے ہیں اور اپنی اہلیہ کا شکریہ ادا کرکے انہیں گلے لگاتے ہیں۔

Advertisement

حسن علی اور سامعہ آرزوکی وائرل ہونےوالی ویڈیو پر لوگوں کی جانب سے ملی جلی رائے سامنے آرہی ہیں بہت سے لوگ ان کی اس حرکت پر تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں تو بہت سے لوگ ان کو اس انداز میں ایک دوسرے سے محبت کے اظہار پر انہیں سراہا رہے ہیں۔

ایک صارف نے سامعہ آرزو کی وفا کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں نے جتنی وفا بھارتی لڑکیوں میں دیکھی ہے اتنی وفا کہیں اور نہیں دیکھی ہے۔

اس کے علاوہ بھی ان کی ویڈیو پر مداحوں کے جانب سے بہت کامنٹ آرہے ہیں۔
Advertisement

حمزہ احمد نامی صارف نے حسن علی کو مخاطب کرتے ہوئے کمنٹ کیا کہ بھائی کرکٹ نہیں کھیلنی ہے؟ آپ کو معلوم نہیں ہے کہ اِس وقت ہماری ٹیم کے کیا حالات ہیں؟

واضح رہے کہ اِس سے قبل حسن علی نےپاکستان فیشن شو ویک کے دوران ریمپ پر واک کی تھی۔

یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کےفاسٹ بالر حسن علی اورسامعہ ایک بارپھردلہا دلہن بن گئے تھے ۔

 حال ہی میں شادی کے بعد پہلی بار پاکستان آنے والی سامعہ نے حسن علی کے آبائی شہر گوجرانوالہ میں عروسی جوڑا زیب تن کیا اور دلہن کے روپ میں تصویریں اپلوڈ کیں۔

سسرالیوں کی جانب سے نوبیاہتا جوڑے کے اعزازمیں منعقد کی گئی فیملی تقریب میں حسن علی اوراُن کی اہلیہ نےدوبارہ عروسی جوڑا زیب تن کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
فاطمہ ثنا کو شاداب کی طرح گگلی کرنے کا مشورہ کس نے اور کیوں دیا؟
کیا آج بھارتی ویمنز ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا پائے گی؟ شائقین کرکٹ کا بڑا سوال
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ: روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج آمنے سامنے
کولمبو، بھارت سے اہم ٹاکرے سے قبل پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ان ڈور پریکٹس
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کو صرف شرکت پر کتنی رقم ملے گی؟ جانیے
کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش کی پرائیویٹائزیشن کی خبروں کو مسترد کر دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version