عابد علی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

آئی سی سی
ون ڈے اور ٹیسٹ ڈیبیو پہ سنچری اسکور کرنے والے دنیائے کرکٹ کے واحد کھلاڑی عابد علی نے ایک اور منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق عابد علی سری لنکا کے خلاف نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں سنچری اسکور کرکےکیریئر کےابتدائی 2 ٹیسٹ میچز میں سنچریزبنانے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔
عابد علی سے قبل آسٹریلیا ، بھارت، ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کے 7 کھلاڑی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں جبکہ ایک بھارتی کھلاڑی ابتدائی تین ٹیسٹ میچز میں سنچری بناکر سر فہرست ہیں۔
کیریئر کے ابتدائی تین میچز میں سنچریز اسکور کرنے کا اعزاز سابق بھارتی کپتان محمد اظہرالدین کے پاس ہےجو انہوں نے 1984-85 میں انگلینڈ کے خلاف مسلسل تین میچز میں سنچریز بناکرحاصل کیا تھا۔
واضح رہے کہ عابد علی اس وقت سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے امام الحق کی جگہ بطور اوپنر ٹیم میں شامل کیے گئے ہیں۔
انہوں نے اپنے کیریئر کی ابتدائی تین ٹیسٹ اننگز میں 2 سنچریز اسکور کر کے اپنے تابناک مستقبل کی نوید سنادی ہے۔
یاد رہے کہ عابد علی نے اس سے قبل راولپنڈی میں اپنے ڈیبیو ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 109 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی ۔
اس سے قبل انہوں نے اپنے ون ڈے ڈیبیو میچ میں بھی مشکل حریف آسٹریلیا کے خلاف سنچری اسکور کی تھی۔
عابد علی 106 فرسٹ کلاس میچز میں 19 سنچریز اور 31 نصف سنچریز کی بدولت 39.75 کی اوسط سے 7116 رنز بنارکھے ہیں جبکہ ان کا بہترین اسکور ناقابل شکست 249 رنز ہے۔
اس کے علاوہ لسٹ اے کے 100 میچز میں انہوں نے 6 سنچریز اور26 نصف سنچریز کی بدولت 39.81 کی اوسط سے 3663 رنز بنائے ہیں جبکہ ان کا بہترین اسکور ناقابل شکست 209 رنز ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News