Advertisement

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ: بابر اعظم ٹاپ ٹین میں شامل

بابر اعظم

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے، بابر اعظم پہلی مرتبہ ٹاپ ٹین میں  شامل ہوگئے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ  ٹیسٹ پلیئرز  کی تازہ رینکنگ کے مطابق بلے بازوں میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں۔

ان کے علاوہ آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ دوسرے ، نیوزی لینڈ کے کپتان  کین ولیمسن تیسرے ، بھارت کےچتیشور پجارا چوتھے  نمبر پر موجود ہیں جبکہ آسٹریلیا کے مارنس لبوشین 3 درجے ترقی کے بعد پانچویں نمبر پر آگئے ہیں ۔

بھارت کے اجنکیا رہانے چھٹے نمبر موجود ہیں ۔آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر دو درجے تنزلی کے بعد  ساتویں جبکہ انگلینڈ کے جو روٹ ایک درجے تنزلی کے بعد آٹھویں نمبر پر آگئے ہیں۔

راولپنڈی ٹیسٹ میں سنچری اسکور کرنے والے بابر اعظم  چار درجے ترقی پا کر پہلی مرتبہ ٹاپ ٹین میں شامل ہوکر نویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

Advertisement

ون ڈے کے بعد ٹیسٹ ڈیبیو میں بھی سنچری  بناکر  انوکھا عالمی ریکارڈ قائم کرنے والے اوپنر عابد علی کا رینکنگ میں 78 واں نمبر ہے۔

Advertisement

دوسری جانب ٹاپ ٹین ٹیسٹ بالرز میں کوئی بھی پاکستانی شامل نہیں ہے۔

بالرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز پہلے ، جنوبی افریقا کے کگیسو ربادا دوسرے  نمبر پر موجود ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کے نیل ویگنر ایک درجے ترقی پاکر تیسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔

Advertisement

ویسٹ انڈین  جیسن ہولڈر ایک درجے تنزلی کے بعد چوتھی جبکہ آسٹریلیا کے مچل اسٹارک نو درجے ترقی کے بعد پانچویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔

بھارت کے جسپریت بمراہ ایک درجے تنزلی کے بعد چھٹی ، آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ ایک درجے پاکر  ساتویں ، جنوبی افریقا کے ورنون فلینڈر  اور انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن دو دو درجے تنزلی کے بعد بالترتیب آٹھویں اور نویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔

نیوزی لینڈ کے بٹم ساؤتھی تین درجے ترقی پاکر دسویں نمبر پر آگئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کوالالمپور:سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاکستان نے ملائشیا کو 2-7 سے ہرا دیا
پاکستان اور ساؤتھ افریقہ ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی
ویمنز ورلڈ کپ : پاکستان اور انگلینڈ 15 اکتوبر کو مد مقابل ہونگے
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے شروع ہو گا
کرکٹ میں انقلاب، ویمنز ورلڈکپ میں گوگل جیمنائی کا ڈیبیو، پچ کی پیشگوئی درست ثابت
جنوبی افریقہ کو خوش آمدید، ہمارا فوکس ٹیسٹ سیریز جیتنا ہے، اظہر محمود
Advertisement
Next Article
Exit mobile version