Advertisement

حارث رؤف کی بگ بیش لیگ میں شاندار کارکردگی کاسلسلہ جاری

حارث رؤف

پاکستان کے ابھرتے ہوئے نوجوان فاسٹ بالر حارث رؤف کی آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی لیگ بگ بیش میں شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے حارث رؤف ان دنوں آسٹریلوی سرزمین پر  اپنی تیز رفتار بالنگ کے ذریعے کامیابی کے جھنڈے  گاڑنے میں مصروف ہیں۔

بگ بیش لیگ میں میلبرن اسٹارز کی نمائندگی کرنے والے حارث رؤف نے  آج سڈنی تھنڈرز کے خلاف 24 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کرکے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

اس طرح ان کی بگ بیش لیگ کے صرف تین میچز میں وکٹوں کی کل تعداد دس  ہوگئی ہے اور وہ رواں سیزن کے اب تک سب سے وکٹیں لینے والے بالر بن گئے ہیں۔

اس سے قبل حارث رؤف نے اپنے بگ بیش لیگ کے پہلے میچ میں 20 رنز کے عوض 2 جبکہ دوسرے میچ میں 27 رنز کے بدلے 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ پاکستانی فاسٹ بالر کوجنوبی افریقی فاسٹ بالر ڈیل اسٹین   کے انجرڈہونے کے سبب ٹیم میں شامل کیاگیا تھا جسے انہوں نے اپنی شاندار کارکردگی سے درست فیصلہ ثابت کیا۔

دو میچز کے بعد ڈیل اسٹین کی واپسی  ہوئی تو حارث رؤف کی ٹیم میں جگہ نہ بن سکی  تاہم آج کے میچ میں نیپالی اسپنر سندیپ لمیچانے کے انجرڈ ہونے پر انہیں دوبارہ ٹیم میں شامل کیا گیا اور انہوں نے ایک بار پھر تباہ کن بالنگ کرکے اپنی ٹیم کو کامیابی دلوادی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز، جنوبی افریقہ سیریز کے لیے اسکواڈز پر مشاورت، تبدیلیوں کا امکان
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل قومی اسکواڈ میں دو تبدیلیاں
ویمنز ورلڈکپ، بھارت نے پاکستان کو 88 رنز سے شکست دے دی
بھارت کی ہٹ دھرمی ویمنز ورلڈ کپ میں بھی برقرار، میچ سے پہلے ہاتھ نہیں ملایا
فاطمہ ثنا کو شاداب کی طرح گگلی کرنے کا مشورہ کس نے اور کیوں دیا؟
کیا آج بھارتی ویمنز ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا پائے گی؟ شائقین کرکٹ کا بڑا سوال
Advertisement
Next Article
Exit mobile version