Advertisement

بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کا پاکستان آنے سے انکار

بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم

بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مشفیق الرحیم نے پاکستان آنے سے انکار کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے اہم ترین کھلاڑی نے پاکستان آنے سے انکار کر دیا، بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مشفیق الرحیم نے پاکستان آنے سے انکار کر دیا ہے۔

بنگلہ دیشی چیف سلیکٹر منہاج العبدین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سابق کپتان مشفیق الرحیم نے پاکستان نہ جانے کے حوالے سے مجھے فون کرکے اطلاع دی ہے۔

منہاج العبدین نے کہا کہ مشفیق کی طرح سے تحریری لیٹر پر عدم شرکت کا انتظار کررہے ہیں، تحریری طور پر جواب ملنے کے بعد مشفیق الرحیم کا نام سلیکشن سے نکال دیں گے ۔

بنگلہ دیشی چیف سلیکٹر منہاج العبدین نے مزید کہا کہ دورہ پاکستان کیلئے ٹی ٹونٹی سکواڈ کا اعلان ایک دو روز میں کرینگے۔

Advertisement

بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز، سرفراز احمد کی واپسی کا امکان

 واضح رہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے بہت ٹال مٹول کے بعد دورہ پاکستان کی حامی بھری ہے اور دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز اب تین مرحلوں میں کھیلی جائے گی۔

پہلے مرحلے میں تین ٹی ٹوئنٹی ہوں گے، دوسرے مرحلے میں واحد ٹیسٹ  میچ کھیلا جائے گا جبکہ تیسرے مرحلے میں بنگلہ دیشی ٹیم ایک ون ڈے  اور ایک ٹیسٹ  میچ کھیلے گی۔

پہلے مرحلے  میں بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم 24 سے 27 جنوری تک لاہور میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔

دوسرے مرحلے میں پاکستان اور بنگلہ دیش  کے درمیان 7 سے11 فروری تک راولپنڈی میں ایک ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا۔

تیسرا مرحلہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے بعد ہوگا جس میں بنگلہ دیش ٹیم کراچی میں ایک ون ڈے اور ایک ٹیسٹ  میچ کھیلنے آئے گی۔

Advertisement

واحد ون ڈے انٹرنیشنل میچ 3 اپریل کو جبکہ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 5 سے 9 اپریل تک کھیلا جائے گا ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
فاطمہ ثنا کو شاداب کی طرح گگلی کرنے کا مشورہ کس نے اور کیوں دیا؟
کیا آج بھارتی ویمنز ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا پائے گی؟ شائقین کرکٹ کا بڑا سوال
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ: روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج آمنے سامنے
کولمبو، بھارت سے اہم ٹاکرے سے قبل پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ان ڈور پریکٹس
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کو صرف شرکت پر کتنی رقم ملے گی؟ جانیے
کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش کی پرائیویٹائزیشن کی خبروں کو مسترد کر دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version