سہواگ کے سر پر جتنے بال ہیں اس سے زیادہ میرے پاس پیسے ہیں، شعیب اختر

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے سابق ہندوستانی بلے باز وریندر سہواگ کے اس دعوے کو مسترد کردیا ہے کہ راولپنڈی ایکسپریس نے بھارت کی تعریف کی ہے۔
شعیب اختر کے تبصرے کی ایک پرانی ویڈیو کے سوشل میڈیا پر پھر منظرعام پر آئی جس میں سہواگ کا کہنا ہے کہ سابق پاکستانی فاسٹ بولر ہر انٹرویو میں بھارت کی تعریف کرتے ہیں۔
انڈیا میں بزنس چاہئے تو ہماری تعریف تو انہیں کرنی ہی پڑے گی، تب ہی انہیں بزنس مل سکتا ہے یہاں،جتنے بھی شعیب اختر کے انٹرویو دیکھیں گے ان سب میں انڈیا کی تعریف ہی کرتے نظر آرہے ہیں۔
https://www.bolnews.com/urdu/sports/2020/01/649130/amp/
بدھ کے روز نجی ٹی وی کو ایک خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے شیعب اختر نے کہا کہ ویڈیو تناسب کی بناء پر اڑا دی گئی ہے ، اور طنزیہ انداز میں شعیب اختر کا کہنا تھا کہ سہواگ کے سر پر جتنے بال ہیں اس سے زیادہ میرے پاس پیسے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

