Advertisement

پاکستانیوں میں آرہا ہوں، شین واٹسن کا اردو زبان میں پیغام

شین واٹسن

سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن نے پاکستانیوں کے لیے اردو زبان میں پیغام جاری کرکے سب کو حیران کردیا۔

تفصیلات  کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری ویڈیو میں آسٹریلوی آل راؤنڈر  شین واٹسن نے پاکستانیوں کے لیے اردو زبان میں پیغام جاری کیا۔

پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے آل راؤنڈر شین واٹسن نے پاکستان سپر لیگ کے پانچویں سیزن میں شرکت کے  لیے پاکستان آنے کا ایک ویڈیو پیغام جاری   کیا۔

انہوں نےویڈیو پیغام میں کہا کہ’پاکستانیوں میں آرہا ہوں،آپ سب پرپل فورس کو سپورٹ کریں، اس بار ہوگا کوئٹہ کوئٹہ‘۔

واضح رہے کہ شین واٹسن  نے گذشتہ سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے سب   زیادہ رنز اسکور کیے تھے اور اپنی ٹیم کو ٹائٹل جتوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

Advertisement

https://www.bolnews.com/urdu/sports/2020/01/870979/amp/

یاد رہے کہ 2017 میں سیکیورٹی خدشات کے باعث  کیون پیٹرسن کے بعد شین واٹسن نے بھی پاکستان آنے سے انکار کردیا تھا جس کے باعث کوئٹہ کو فائنل میں شکست ہوگئی تھی۔

تاہم 2019 میں شین واٹسن نہ صرف یہ کہ پاکستان آئے بلکہ اپنی ٹیم کو ٹائٹل جتوانے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔اور اب ایک بار پھر وہ پی ایس ایل کے سیزن فائیو میں شرکت کے لیے پاکستان آنے کے لیے بیتاب ہیں۔

خیال رہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ جب پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان  میں کھیلے جائیں گے۔

چونتیس میچوں پر مشتمل ایونٹ کے 14 میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور ، 9 نیشنل اسٹیڈیم کراچی، 8 پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی اور 3 ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

پی ایس ایل 2020 کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور دو مرتبہ کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

Advertisement

لیگ کے پانچویں ایڈیشن کا فائنل 22 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
لاہور ٹیسٹ کا تیسرا دن، جنوبی افریقا کو جیت کیلیے 226 رنز درکار
پاک، جنوبی افریقہ ٹیسٹ میچ کا تیسرا روز، قذافی اسٹیڈیم اور اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version