Advertisement

آئی سی سی ایوارڈز: بین اسٹوکس ’پلیئر آف دی ایئر‘ قرار

آئی سی سی ایوارڈز

انگلینڈ کے آل راؤنڈر  بین اسٹوکس نے آئی سی سی ایوارڈز 2019 میں ’پلیئر آف دی ایئر‘  کا ایوارڈ جیت کر ’سر گارفیلڈ سوبرز ٹرافی ‘ اپنے نام کرلی۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ایوارڈز 2019 انگلینڈ کے آل راؤنڈر بین اسٹوکس ورلڈ کپ 2019اور ایشیز سیریز میں شاندار کارکردگی کے سبب ’پلیئر آف دی ایئر ‘ کا ایوارڈ لے اڑے۔

Advertisement

’ٹیسٹ کرکٹر آف دی ائیر ‘کا ایوارڈ آسٹریلیاکے فاسٹ بولر پیٹ کمنز کے نام رہا۔انہوں نے گذشتہ برس میں 59 وکٹیں حاصل کیں ۔ دیگر کوئی بالر 45 سے زائد وکٹیں حاصل نہ کرسکا۔

بھارتی اوپنر روہت شرما  ورلڈ کپ میں ریکارڈ 5 سنچریز سمیت کل7 سنچریز بناکر ’ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر‘قرار پائے۔انہوں نے گذشتہ برس 57.30 کی اوسط سے 1490 رنز بنائے۔

بھارت کے  ہی دیپک چہار ’ٹی ٹوئنٹی پرفارمنس آف دی ائیر ‘ کا ایوارڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے۔انہیں یہ ایوارڈ مینز ٹی ٹوئنٹی  کی تاریخ میں بہترین بالنگ فیگرز حاصل کرنے دیا گیا ۔

دیپک چہار نے بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 7 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

آسٹریلیا کے مارنس لبوشین ’ایمرجنگ کرکٹرآف دی ائیر‘قرار پائے۔انہوں نے گذشتہ برس 64.94 کی اوسط سے رنز اسکور کرکے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے تابناک مستقبل کی جھلک دکھادی۔

آئی سی سی ’ امپائر آف دی ائیر‘  کا ایوارڈ انگلینڈ کے رچرڈ النگورتھ  کے نام رہا ۔

’ایسوسی ایٹ کرکٹر آف دی ائیر ‘کا ایوارڈ اسکاٹ لینڈ کے کرکٹرکائل کوئٹرز کے نام رہا۔ انہوں نے نہ صرف گذشتہ برس ون ڈے میچز میں 48.88 کی اوسط سے رنز اسکور کیے  بلکہ اپنی  ٹیم  کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پہنچانے  میں بھی اہم کردار ادا کیا۔

بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو ’اسپرٹ آف کرکٹ ‘کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ انہیں یہ ایوارڈ ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کے خلاف  لیگ میچ کے دوران شائقین کو اسٹیو اسمتھ  پر جملے کسنے سے روکنے اور ان کی حمایت کی درخواست کرنے پر دیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اے سی سی اجلاس؛ ٹرافی چاہیے تو کپتان خود آکر لے، محسن نقوی کا بھارت کو دوٹوک جواب
بابر اعظم اور رضوان سمیت تمام قومی کھلاڑیوں کے بین الاقوامی لیگز کے این او سی منسوخ
پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
ویمنز ورلڈ کپ 2025: گوگل نے ڈوڈل بدل ڈالا
ایشیا کپ کی ٹرافی کے لیے بھارتی کرکٹ بورڈ کا ماتم شروع ہو گیا
شاہد آفریدی کا مودی کو کرارا جواب؛ کھیل میں سیاست لانے پر بھارتی طیاروں کی تباہی یاد دلادی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version