Advertisement

بھارتی کرکٹ ٹیم پر مسلسل تیسری مرتبہ جرمانہ عائد

بھارتی کرکٹ ٹیم

دورہ نیوزی لینڈ پر موجود بھارتی کرکٹ ٹیم  ان دونوں جرمانوں   کی زد میں ہے، بھارتی ٹیم پر مسلسل تیسری مرتبہ جرمانہ عائد کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ہیملٹن میں کھیلے گئے تین ایک روزہ میچز کی سیریز کے پہلے  میچ میں سلو اوور ریٹ پر بھارتی ٹیم  پر جرمانہ  عائد کر دیا گیا۔

بھارتی کرکٹ ٹیم نے مقررہ وقت میں  4اوورز کم کیے اور وقت  الاؤنس  ملنے کے باوجود بھارتی ٹیم 50اوورز مکمل نہ کر سکی جس پر اسے جرمانہ کیا گیا۔

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی )  کے میچ ریفریز کے ایلیٹ  پینل میں شامل کرس براڈ نے ویرات کوہلی کی ٹیم پر میچ فیس کا 80فیصد جرمانہ عائد کیا۔

آئی سی سی ضابطہ کار کے تحت مقررہ وقت میں اوور زمکمل نہ کرنے پر بولنگ سائیڈ کے کھلاڑیوں  پر جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔

Advertisement

آئی سی سی کوڈ آف کنڈٹ کے تحت بولنگ ٹیم کے کپتان سمیت ہر کھلاڑی کو مقررہ وقت میں ایک اوور کم کرنے پر میچ فیس کی 20 فیصد کٹوتی کی جاتی ہے جبکہ بھارتی ٹیم نے میچ میں 4اوورز کم کیے جس بناء پر 80فیصد جرمانہ کیا گیا۔

ٹیلر کی ناقابل شکست سنچری، نیوزی لینڈ نے بھارت کو شکست دے دی

بھارتی کپتان  ویرات کوہلی نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے میچ ریفری کی جانب سے کیے گئے 80فیصد میچ فیس کے جرمانے کو قبول کرلیا  جس کے بعد باقاعدہ سماعت کی ضرورت نہیں رہی۔

واضح رہے کہ یہ اس دورے کا مسلسل تیسرا میچ ہے جس میں بھارتی ٹیم کو مقررہ وقت میں اوورز مکمل نہ کرنے پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چوتھے اور پانچویں میچ  میں  بھی بھارتی ٹیم پر جرمانے عائد کیے گئے تھے۔

یاد رہے کہ  آج کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی  ہے ۔

Advertisement

دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ایک روزہ میچ 7 فروری کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان اور بھارت کے درمیان دوسرا ہائی وولٹیج ٹاکرا 21 ستمبر کو ہونے کا امکان
میچ ہارگئے توکیا ہوا جنگ توہم جیتے'، پاکستانی شائقین کے بھارت پر کرارے وار
بھارتی ٹیم کے نامناسب رویے پر پاکستانی ٹیم مینیجر کا احتجاج
سوریا کمار کی ابتدائی فتح کو پہلگام واقعے اور آپریشن سندور سے جوڑنے کی بھونڈی کوشش
دشمنی لاکھ سہی ختم نہ کیجئے رشتہ ، دل ملے نہ ملے ہاتھ ملاتے رہئے !
ایشیا کپ، کمزور ٹیم کے بڑے دعوے دھڑن تختہ، بھارت نے پھر پاکستان کو ہرا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version