غیر ملکی خاتون کے الزامات، شاداب خان کی اینٹی کرپشن یونٹ میں طلبی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان ان دنوں منفی خبروں کے حوالے سے شہ سرخیوں میں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق دبئی میں مقیم ایک دوشیزہ عشرینہ صفیہ نے اسٹار کرکٹر پر بلیک میلنگ کا الزام عائد کیا ہے تاہم شاداب خان اس حساس معاملے پرردعمل کے لیے دستیاب نہ ہوسکے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے امام الحق کے بعد شاداب خان کے حالیہ اسکینڈل کے سامنے آنے کے بعد سینٹرل کنٹریکٹ والے تمام کھلاڑیوں کو وارننگ دی ہے کہ وہ اپنی ذمے داریوں کا احساس کریں۔
پی سی بی نے کرکٹرز کو وارننگ دی ہے کہ ڈسپلن کی خلاف روزی اور غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث کسی کھلاڑی کو معاف نہیں کیا جائے گا۔
دبئی کی حسینہ کا کرکٹر شاداب خان پر بلیک میلنگ کا الزام
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شاداب خان سمیت کچھ کھلاڑیوں کو وارننگ دی گئی ہے۔
پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کسی بھی کھلاڑی کا نجی معاملہ ہے۔
پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون نےورلڈ کپ کا ذکر کیا ہے لیکن ورلڈ کپ کے دوران منیجر طلعت علی ملک نے اس قسم کے کسی واقعے کو رپورٹ نہیں کیا اگر منیجر رپورٹ کرتے تو پھر پاکستان کرکٹ بورڈ کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر کارروائی سکتا تھا۔
واضح رہے کہ آل راؤنڈر ان دنوں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کے ساتھ پاکستان سپر لیگ کی تیاریوں کے حوالے سے جاری کیمپ میں شریک ہیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے میڈیا منیجر سے بھی ان کے کپتان کے بارے میں جاننے کی کوشش کی گئی لیکن میڈیا منیجر نے فون سننے کے بعد ردعمل دینے سے گریز کیا۔
یاد رہے کہ دو روز قبل دبئی سے تعلق رکھنے والی حسینہ عشرینہ صفیہ نے کرکٹر شاداب خان پر بلیک میلنگ کا الزام عائد کیا تھا۔
عشرینا صفیہ کے مطابق پاکستانی کرکٹر شاداب خان نے انہیں کہا ہے کہ اگر انہوں نے کسی کو ہمارے تعلق کے بارے میں بتایا تو وہ ان کی غیر اخلاقی ویڈیوز لیک کر دیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News