Advertisement

بسمہ معروف آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2020 سے باہر

قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف انجری کے باعث آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2020 سے باہر ہوگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کا ایونٹ کے دوران انگلینڈ کے خلاف میچ میں ان کے دائیں انگوٹھے میں فریکچر ہوگیا ہے۔

یاد رہے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان میچ جمعہ کو کینبرا میں کھیلا گیا، میچ میں انگلینڈ نے 42 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

پی سی بی نے بسمہ معروف کی جگہ ناہیدہ خان کا نام بطور متبادل کھلاڑی تجویز کیا ہے ، ناہیدہ خان کے نام کی منظوری ایونٹ ٹیکنکل کمیٹی دے گی۔

بسمہ معروف کی عدم موجودگی میں جویریہ خان ایونٹ میں قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی قیادت کریں گی۔

Advertisement

بسمہ معروف ہفتہ کو پاکستان ویمنز اسکواڈ کے ہمراہ سڈنی روانہ ہوں گی جہاں کرکٹ آسٹریلیا کےآرتھوپیڈک سرجن ان کی سرجری کریں گے۔

یاد رہے کہ انگلینڈ کے خلاف میچ میں بسمہ معروف نے 4 رنز اسکور کیے تھے۔ میچ میں پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم 159 رنز کے تعاقب میں 116رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔

ایونٹ میں پاکستان کی ٹیم اپنا اگلا میچ جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گی، ایونٹ کےسیمی فائنل میں رسائی کے لیے پاکستان کو جنوبی افریقہ اور پھر تھائی لینڈ کے خلاف میچ میں ہر صورت کامیابی حاصل کرنا ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے قومی ٹیم کے اسکلز کیمپ کا انعقاد
ٹیم رینکنگ؛ ٹیسٹ میں آسٹریلیا، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کا پہلا نمبر
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کا آفیشل ترانہ جاری
بڑا استعفیٰ آگیا
اسامہ میر کو ڈراپ کرنے اور حسن علی کو دوبارہ ٹیم میں شامل کرنے کی وجہ سامنے آگئی
دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان
Next Article
Exit mobile version