Advertisement

راولپنڈی ٹیسٹ کے شائقین کو مفت ٹکٹ دینے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے راولپنڈی ٹیسٹ کے شائقین کو مفت ٹکٹ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے زیادہ سے زیادہ شایقین کو اسٹیڈیم تک رسائی دینے کی خاطر چار جنرل اسٹینذز کو مختص کرنے کی پلاننگ کرلی ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مفت داخلے کی اجازت صرف شناختی کارڈ کے حامل افراد کو ہوگی ۔

یاد رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ سات فروری سے کھیلا جائےگا۔ جس کے لئے پی سی بی نے اظہر علی کی قیادت میں سولہ رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے, جب کہ مہمان ٹیم کی آمد پانچ فروری کو پاکستان پہنچے گی ۔

راولپنڈی ٹیسٹ: چوتھے روز بھی کھیل ممکن نہ ہوسکا

Advertisement

دوسری جانب بنگلا دیش کی ٹیم بدھ کو راولپنڈی پہنچے گی جہاں 6فروری کو دونوں ٹیمیں راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پریکٹس کرینگی جبکہ دونوں ٹیموں کے کپتان اسی دن ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی میں بھی شرکت کرینگی۔

ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے ،اسکواڈ میں اظہر علی(کپتان)، عابد علی، اسد شفیق، بابراعظم، بلال آصف، فہیم اشرف، فواد عالم، حارث سہیل، امام الحق، عمران خان سینئر، محمد عباس، محمد رضوان، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور یاسر شاہ شامل ہیں۔

اس کے علاوہ دوسرا ٹیسٹ میچ کراچی میں 5اپریل سے کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بنگلا دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان کو واضح برتری حاصل رہی جہاں 3 میچز کی سیریز میں پاکستان 2 میچز جیتا جبکہ ایک میچ بارش کی نظر ہوگیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
لاہور ٹیسٹ کا تیسرا دن، جنوبی افریقا کو جیت کیلیے 226 رنز درکار
پاک، جنوبی افریقہ ٹیسٹ میچ کا تیسرا روز، قذافی اسٹیڈیم اور اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی بیٹر شوال ذوالفقار کے والد انتقال کر گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version