Advertisement

پاکستان بھارت کو شکست دے کر کبڈی کا عالمی چمپئن بن گیا

کبڈی

کبڈی ورلڈکپ میں پاکستان بھارت کو شکست دے کر پہلی مرتبہ کبڈی کا عالمی چیمپئن بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق سپورٹس بورڈ پنجاب اور کبڈی فیڈریشن پاکستان کے باہمی تعاون سے جاری کبڈی ورلڈ کپ2020ء کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی۔

پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جانے والا کبڈ ی لمحہ بہ لمحہ سنسنی خیز رہا، تاہم فتح کا تاج پاکستان کے سر پر سج گیا ، میچ کے پہلے ہاف میں بھارتی کھلاڑیوں نے بہترین داؤ پیج لگاتے ہوئے قومی ٹیم کے پہلوانوں کو قابو کیا جبکہ دوسرے ہاف میں قومی پہلوانوں نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے بھارتی پہلوانوں کو ایک نہ چلنے دی۔

میچ کے اختتامی لمحات میں بھارتی ٹیم نے ایک پوائنٹ پر تنازع کھڑا کردیا تاہم اعصاب شکن مقابلے میں قومی پہلوانوں نے روایتی حریف بھارت کو 41 کے مقابلے میں 43 پوائنٹس سے شکست دے دی اور اس فتح کے ساتھ ہی پاکستان پہلی مرتبہ کبڈی کا عالمی چیمپئن بھی بن گیا۔

واضح رہے کہ پہلی مرتبہ ورلڈ کپ بھارت سے باہر پاکستان میں ہورہا ہے جہاں دنیا بھر سے ٹیمیں گزشتہ ایک ہفتے سے موجود ہیں اور پنجاب کے مختلف شہروں میں میچز کھیل رہی ہیں۔

Advertisement

کبڈی ورلڈ کپ 2020، روائتی حریف آج فائنل میں ٹکرائیں گے

لاہور میں 9 فروری کو ایک رنگارنگ تقریب کے بعد کبڈی ورلڈ کپ کا آغاز کیا گیا تھا اور پاکستان نے افتتاحی میچ میں کینیڈا کو بھی شکست دے دی تھی۔

بھارت کی ٹیم 8 فروری کو براستہ واہگہ بارڈر لاہور پہنچی تھی اور کبڈی ورلڈ کپ 2020میں حصہ لینے والی 10 ٹیموں میں شامل ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دن سیمی فائنل میں پاکستان نے ایران کو 30 کے مقابلے میں 50 پوائنٹس سے جبکہ بھارت نے آسٹریلیا کو 32 کے مقابلے میں 42 پوائنٹس سے شکست دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لاہور ٹیسٹ دوسرا دن، جنوبی افریقا کے پہلی اننگ میں 6 وکٹوں پر 216 رنز
سابق ٹیسٹ کرکٹر وزیر محمد برمنگھم میں انتقال کر گئے
لاہور ٹیسٹ پہلا دن، پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 313 رنز بنا لیے
کوالالمپور:سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاکستان نے ملائشیا کو 2-7 سے ہرا دیا
پاکستان اور ساؤتھ افریقہ ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی
ویمنز ورلڈ کپ : پاکستان اور انگلینڈ 15 اکتوبر کو مد مقابل ہونگے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version