Advertisement

پی ایس ایل 5 : کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو شکست دے دی

پی ایس ایل 5

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 5) کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 10 رنز سے شکست دے دی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں  کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کی ٹیم 202 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز بناسکی۔

لیام لیونگ اسٹون 29 گیندوں پر 3 چھکوں اور 2 دو چوکوں کی مدد سے 54 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ ان کے علاوہ کامران اکمل 43 اور کپتان ڈیرن سیمی 30 رنز بناکر نمایاں رہے۔

لیام ڈوسن 22،  شعیب ملک 16 ، ٹام بینٹن 13 ، حیدر علی 4 اور وہاب ریاض بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

کراچی کنگز کی جانب سے عمید آصف اور کرس جورڈن  نے 2،2 جبکہ کیمرون ڈیلپورٹ اور محمد عامر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Advertisement

اس سے قبل پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی  تھی۔

Advertisement

پی ایس ایل 5: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو تین وکٹوں سے شکست دے دی

کراچی  کنگز نے بابر اعظم  کی ذمہ دارانہ اور کپتان عماد وسیم کی جارحانہ نصف سنچریز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے تھے۔

بابر اعظم نے 56 گیندوں پر 7 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 78 رنز کی اننگز کھیلی  تھی جبکہ عماد وسیم نے 30 گیندوں پر 3 چھکوں اور اتنے ہی چوکوں کی مدد سے 50 رنز بنائے تھے۔

ان کے علاوہ کیمرون ڈیلپورٹ نے 20 اور شرجیل  خان نے 19رنز بنائے جبکہ افتخار احمد 16 اور چیڈوک والٹن 9 رنز بناکر ناقابل شکست رہے تھے۔

پشاور زلمی کی جانب سے حسن علی وکٹ کے حساب سے سب کامیاب اور رنز کے اعتبار سے سب  سے مہنگے ثابت ہوئے۔انہوں نے 52 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد محسن ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

بابر اعظم کو شاندار بیٹنگ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Advertisement

یاد رہے کہ گذشتہ روز کھیلے گئے  پی ایس ایل 5 کے افتتاحی  میچ میں دفاعی چیمپئن کوئٹہ نے دو بار کی چیمپئن اسلام آباد کو3 وکٹ سے شکست دی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
Next Article
Exit mobile version