سابق ٹیسٹ کرکٹر وقار حسن 87 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر وقار حسن 87 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں جس پر سابق و موجودہ کرکٹرز کی جانب سے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر وقار حسن نے پاکستان کی جانب سے 1952 ء میں بھارت کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا۔
وقار حسن نے مجموعی طور پر 21 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 1,071 رنز بنائے جس میں ایک سنچری اور 6 نصف سنچریاں شامل ہیں۔
وقار حسن کے انتقال پر سابق و موجودہ کرکٹرز کی جانب سے رنج و غم کا اظہار کیا گیا ہے جبکہ ان کے اہل خانہ کے لیے صبر و جمیل کی دعائیں کی جا رہی ہیں۔
یاد رہے کہ گذشتہ ماہ 29 جنوری کو سابق پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر محمد مناف بھی 84 برس کی عمر میں ایمسٹرڈیم میں انتقال کرگئے تھے۔
محمد مناف نے نومبر 1959 میں آسٹریلیا کے خلاف لاہور میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں انٹرنیشنل ڈیبیو کیا تھا۔ انہوں نے کل 4 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔
دائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر نے 71 فرسٹ کلاس میچوں میں 180 وکٹیں حاصل کیں، ڈومیسٹک کرکٹ میں انہوں نے سندھ، کراچی اور پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز کی نمائندگی کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

