Advertisement

بابر اعظم اور شان مسعود کی سنچریز، پاکستان کو 109 رنز کی برتری حاصل

بابر اعظم

پاکستان نے راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز کے اختتام تک بابر اعظم اور شان مسعود کی سنچریز کی بدولت  پہلی اننگز میں 109  رنز کی برتری حاصل کرلی ہے اور اس کی سات وکٹیں باقی ہے۔

راولپنڈی میں کھیلے جانے والے دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے  پہلی اننگز میں بنگلہ دیش کے خلاف 109 رنز کی برتری  حاصل کرلی ہے۔

آج صبح میچ کا آغاز پاکستان کی اننگز کے ساتھ ہوا تو  2 کے مجموعی اسکور پر اپنے اولین ٹیسٹ میچ میں سنچری اسکور کرنے والے عابد علی بغیر کھاتہ کھولے ہی پویلین لوٹ گئے۔

کپتان اظہر علی (34) نے شان مسعود کا کچھ ساتھ دیا مگر 93 کے مجموعی اسکور پر وہ بھی  ان کا ساتھ چھوڑ گئے۔اس کے بعد شان مسعود اور بابر اعظم نے 112 رنز کی شراکت قائم کی۔شان مسعود 100 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

دن کے اختتا م تک بابر اعظم اور اسد شفیق نے 137 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم  کرچکے ہیں۔ بابر اعظم 143 اور اسد شفیق 60 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بالنگ کا فیصلہ کیا  تھا  اور شاہین شاہ آفریدی کی تباہ کن بالنگ کے سبب بنگلہ دیشی ٹیم پہلی اننگز میں 233 رنز پہ ڈھیر ہوگئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کوالالمپور:سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاکستان نے ملائشیا کو 2-7 سے ہرا دیا
پاکستان اور ساؤتھ افریقہ ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی
ویمنز ورلڈ کپ : پاکستان اور انگلینڈ 15 اکتوبر کو مد مقابل ہونگے
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے شروع ہو گا
کرکٹ میں انقلاب، ویمنز ورلڈکپ میں گوگل جیمنائی کا ڈیبیو، پچ کی پیشگوئی درست ثابت
جنوبی افریقہ کو خوش آمدید، ہمارا فوکس ٹیسٹ سیریز جیتنا ہے، اظہر محمود
Advertisement
Next Article
Exit mobile version