Advertisement

پی ایس ایل ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو5  وکٹوں سے شکست دے دی

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

پاکستان سپر لیگ کے آخری راؤنڈ میچ میں دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  نے کراچی کنگز کو5  وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ، اننگز کے آغاز میں گلیڈی ایٹرز کے نسیم شاہ نے جارح مزاج شرجیل خان کو بولڈ کرکے ٹیم کو پہلی کامیابی دلوادی جبکہ اس کے بعد کپتان بابر اعظم اور افتخار احمد نے اسکور کو آگے بڑھایا۔

دونوں بلے بازوں نے 30 رنز کی پارٹنر شپ بنائی، تاہم اس مجموعے پر افتخار احمد 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے جبکہ کنگز کا اسکور 72 تک پہنچا تو 32 رنز بنانے والے کپتان بابر اعظم بھی پویلین لوٹ گئے اور ایسے میں 62 رنز کی اننگز کھیلنے والے کیمرون ڈیلپورٹ نے 26 رنز بنانے والے چڈوک والٹن کے ہمراہ 73 رنز کی پارٹنر شپ بنا کر ٹیم کو 150 کے مجموعے تک پہنچا دیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے نسیم شاہ 2 وکٹیں لے کر نمایاں رہے ، ہدف کے تعاقب میں احمد شہزاد روایتی انداز میں آؤٹ ہوگئے، تاہم ان کے بعد رواں سیزن پہلا میچ کھیلنے والے خرم منظور نے شین واٹسن کے ہمراہ 118 رنز کی شاندار پارٹنر شپ بنا کر میچ میں فتح کا ڈنکا بجادیا۔

خرم منظور نے 40 گیندوں پر 63 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ شین واٹسن 34 گیندوں پر 66 رنز بنا کر نمایاں رہے،انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ اننگز کے 17ویں اوور میں اعظم خان نے چوکا لگا کر ٹیم کو رواں سیزن کی چوتھی کامیابی دلوادی۔

Advertisement

پی ایس ایل : کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی

تاہم اس فتح کے باوجود کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم خراب رن اوسط کی وجہ سے سیمی فائنل میں جگہ نہ بناسکی جس کے باعث پشاور زلمی کی ٹیم نے فائنل 4 کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
میجر لیگ کرکٹ کمپنی نے امریکی کرکٹ بورڈ کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں مایوس کن کارکردگی، ارشد ندیم کی قوم سے معذرت
اسرائیل کھیلے گا تو فیفا ورلڈ کپ ہم نہیں کھیلیں گے، اسپین کا بڑا اعلان
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم فائنل میں میڈل حاصل نہ کرسکے
ایشیا کپ سے دستبرداری، پاکستان کو اربوں روپے کا نقصان ہوسکتا تھا
 پاک-بھارت ہاکی کے بڑے ٹاکرے 23 اور 26 جون کو لندن میں ہوں گے
Next Article
Exit mobile version