انگلینڈ میں 28 مئی تک کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے ملک میں 28 مئی تک کسی بھی طرح کی پروفیشنل کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق کورونا وائرس کے پیش نظر انگلینڈ میں 28 مئی تک کسی بھی طرح کی پروفیشنل کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
The ECB Board has agreed that no professional cricket will be played in England and Wales before 28 May due to the COVID-19 pandemic.
— England and Wales Cricket Board (@ECB_cricket) March 20, 2020
ای سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حالات میں کھلاڑیوں سے لے کر مداحوں تک اور اس کھیل سے جڑے ہر شخص کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔
ای سی بی کے اہم اجلاس میں اس بات پر بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ انگلینڈ میں کرکٹ کے نئے سیزن کے آغاز کو بھی 7 ہفتوں تک ملتوی کر دیا جائے۔
رپورٹس کے مطابق ای سی بی نے اجلاس میں جون، جولائی اور اگست میں نئے سیزن کے آغاز سے متعلق تجاویز مرتب کرنے کا سلسلہ شروع کیا تھا ۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2020 کی منسوخی کا کوئی امکان نہیں، آئی سی سی
اجلاس میں سب سے زیادہ توجہ ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز، وائٹیلٹی بلاسٹ ٹورنامنٹ اور بھارت ویمنز کرکٹ ٹیم کے خلاف سیریز پر توجہ دی گئی ۔
اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ بورڈ برطانوی حکومت کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہے گا اور صورتحال کے مطابق ان کی تجاویز کے بعد ہی کوئی نیا فیصلہ کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News