نیوزی لینڈ نے ون ڈے کے بعد ٹیسٹ میں بھی بھارت کو وائٹ واش کردیا

نیوزی لینڈ نے بھارت کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں 7 وکٹوں شکست دے کر دو میچز کی سیریز میں وائٹ واش کردیا۔
کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں کیویز نے ٹیسٹ کی نمبر ون ٹیم بھارت کو باآسانی تیسرے دن ہی زیر کرکے سیریز میں وائٹ واش مکمل کیا۔
آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دوسرے میچ میں بھارت نے پہلی اننگز میں ہنوما وہاڑی (55)، چتیشور پجارا (54) اور پرتھوی شا (54)کی نصف سنچریز کی بدولت 242 رنز اسکور کیے۔
محمد شامی 16،جسپریت بمراہ 10،رویندرا جدیجا 9، اجنکیا رہانے اور منیش اگروال 7،7 جبکہ کپتان ویرات کوہلی 3 رنز بناسکے۔ امیش یادیو بغیر کھاتہ کھولے ہی پویلین لوٹ گئے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے کائل جیمیسن نے 5، ٹم ساؤتھی اور ٹرینٹ بولٹ نے 2،2 جبکہ نیل ویگنر نے 1 وکٹ حاصل کی۔
New Zealand sweep India 2-0!
It's a seven-wicket victory for the @BLACKCAPS and they take all 120 World Test Championship points!
👏 👏 👏 #NZvIND pic.twitter.com/VX9Vu6DtWs
— ICC (@ICC) March 2, 2020
جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 235 رنز پر آؤٹ ہو گئی اور یوں بھارت کو پہلی اننگز میں 7 رنز کی سبقت ملی۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹام لیتھم 52 اور کائل جیمیسن 49 رنز بناکر نمایاں رہے۔
ان کے علاوہ ٹام بلنڈیل 30، ڈی گرینڈ ہوم 26، نیل ویگنر 21، راس ٹیلر 15،ہینری نکلز 14 اور کپتان کین ولیمسن 3 رنز بناسکے جبکہ بی جے واٹلنگ اور ٹم ساؤتھی کوئی رن نہ بناسکے۔
بھارت کی جانب سے محمد شامی نے 4، جسپریت بمراہ نے 3، رویندرا جدیجا نے 2 جبکہ امیش یادیو نے ایک وکٹ حاصل کی۔
پہلی اننگز میں سبقت حاصل کرنے والی بھارتی ٹیم دوسری اننگز میں کیوی بولنگ اٹیک کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم صرف 124 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
چتیشور پجارا 24 ، رویندرا جدیجا 16 جبکہ ویرات کوہلی اور پرتھوی شا14،14 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ہنوما وہاڑی اور اجنکیا رہانے 9،9، محمد شامی 5،رشابھ پانت اور جسپریت بمراہ 4،4، منیش اگروال 3اور امیش یادیو ایک رن بناسکے۔
کیویز کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے 4 جبکہ ٹم ساؤتھی نے 3 کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔ ڈی گرینڈ ہوم اور نیل ویگنر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
132 رنز کا ہدف نیوزی لینڈ نے اوپنرز ٹام بلنڈیل (55)اور ٹام لیتھم (52) کی نصف سنچریز کی بدولت با آسانی 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔کپتان کین ولیمسن 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔راس ٹیلر اور ہینری نکلز 5،5 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
بھارت کی جانب سے جسپریت بمراہ 2 اور امیش یادیو ایک وکٹ حاصل کرسکے۔
نیوزی لینڈ کے کائل جیمیسن کو آل راؤنڈ کارکردگی دکھانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ سیریز کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز ٹم ساؤتھی کے نام ہوا۔
یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کے دورے پر ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو انتہائی کانٹے دار میچز میں 0-5 سے وائٹ واش کیا تھا جبکہ ون ڈے میچز میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو با آسانی 0-3 سے وائٹ واش کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News