Advertisement

ٹوکیو اولمپکس کوایک سال کے لیے ملتوی کر دیا گیا

ٹوکیو اولمپکس

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے  کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے سبب ٹوکیو اولمپکس  کو ایک سال کے لیے ملتوی کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق  انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے صدرتھامس بوچ   نے جاپان کے وزیر اعظم شنزو ابے سے ملاقات کی۔

ملاقات  میں ٹوکیو اولمپکس 2020 کو ملتوی کرنے کا فیصلہ  کیا گیا جو اب سمر 2021 سے پہلے کروا ئے جانے کا امکان ہے۔حتمی تاریخ کا اعلان باہمی مشورے سے بعد میں کیا گیا جائے گا۔

دنوں رہنماؤں کے درمیان فیصلہ کیا گیا  ہے کہ گیمز کا نام اولمپک اینڈ پیرا اولمپک گیمز 2020ہی رہے گا جبکہ اس دوران اولمپک مشعل جاپان کے اندر ہی رہے گی۔

اجلاس میں جاپان ٹوکیو اولمپک آرگنائزنگ   کمیٹی کے سربراہ اولمپک منسٹر ہاشی موٹو سیکو  ،کوآرڈینیشن کمیٹی کے گورنر جان کوٹس ،آئی او سی ڈائریکٹر بھی شریک تھے۔

اس سے قبل دونوں رہنماؤں نے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈرس اڈھم گیربریسس سے بھی  ملاقات کی تھی ۔ڈبلیو ایچ او کے ڈی جی نے بتایا  تھا کہ اس وقت دنیا میں تین لاکھ 95ہزار افراد میں یہ مرض لاحق ہو چکا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا آج بھارتی ویمنز ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا پائے گی؟ شائقین کرکٹ کا بڑا سوال
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ: روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج آمنے سامنے
کولمبو، بھارت سے اہم ٹاکرے سے قبل پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ان ڈور پریکٹس
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کو صرف شرکت پر کتنی رقم ملے گی؟ جانیے
کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش کی پرائیویٹائزیشن کی خبروں کو مسترد کر دیا
نمیبیا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version