Advertisement

آئی سی سی نے 30 جون تک ہونے والے تمام کرکٹ ایونٹس ملتوی کردیے

آئی سی سی

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نے 30 جون تک ہونے والے تمام کرکٹ ایونٹس ملتوی کردیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے 30 جون تک شیڈول ٹی ٹوئنٹی  ورلڈ کپ 2021 اور ورلڈ  کپ 2023 کے کوالیفائنگ ایونٹس سمیت  تمام میچز  ملتوی کردیے ہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے کہاگیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ایونٹس ملتوی  کیے گئے ہیں۔کھلاڑیوں اور ان کے اہلخانہ کی زندگیاں بہت عزیز ہیں ۔

https://twitter.com/ICC/status/1243063887882305536

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے پہلے یہ کوالیفائرز ایشیا، یورپ اور افریقہ میں کھیلے جانے تھے۔ ایونٹس کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

Advertisement

دوسری جانب آئی سی سی نے کورونا وائرس کی وجہ سے ورلڈ کپ ٹرافی ٹور  بھی ملتوی  کردیا ہے۔

Advertisement

آئی سی سی نے کہاہے کہ صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں ، ٹرافی کے ٹور کو ری شیڈول کریں گے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں کھیلوں کے تقریباً تمام بڑے ایونٹس ملتوی کردیے گئے ہیں۔

انگلینڈ بمقابلہ سری لنکا، پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش، آسٹریلیا بمقابلہ نیوزی لینڈ،جنوبی افریقہ بمقابلہ بھارت کی سیریز سمیت پاکستان سپر لیگ اور انڈین پریمئر لیگ بھی ملتوی کردی گئی ہے۔

انگلینڈ  میں 28 مئی تک ملک میں کسی بھی قسم کی پروفیشنل کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version