Advertisement

انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے دورہ سری لنکا منسوخ کردیا، وطن واپسی کا اعلان

انگلینڈ

انگلینڈ کرکٹ  ٹیم نے کورونا وائرس کے سبب سری لنکا کا دورہ منسوخ کرکے وطن واپسی کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے سری لنکا   میں موجود ٹیم آج ہی وطن واپس روانہ ہوجائے گی۔

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور سنگینی کو دیکھتے ہوئے سری لنکن کرکٹ بورڈ سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ مکمل طور پر غیر معمولی  صورتحال ہے  اور اس جیسے فیصلے کرکٹ سے بالاتر ہیں۔

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ  نے کہا کہ ہم اس ساری صورتحال میں شاندار تعاون اور مدد کرنے پر سری لنکن  کرکٹ  بورڈ کے ساتھیوں  کے شکرگزار ہیں  اور  یہ اہم ٹیسٹ سیریز کھیلنےکے لیے مستقبل قریب میں سری لنکا واپس آنے کے منتظر ہیں۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں معاشی اور تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگرمیاں بھی متاثر ہورہی ہیں۔

بنگلہ دیشی ٹیم کا دورہ پاکستان ملتوی

Advertisement

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان آج کھیلا گیا ایک روزہ میچ کرکٹ کی تاریخ کا پہلا میچ ہے جو تماشائیوں کے بغیر کھیلا گیا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شامل  بیشتر غیر ملکی کھلاڑیوں نے  بھی وطن واپسی کا اعلان کردیا ہے۔

انڈین پریمئر لیگ بھی کورونا وائرس کے سبب 15 اپریل تک ملتوی کردی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
لاہور ٹیسٹ کا تیسرا دن، جنوبی افریقا کو جیت کیلیے 226 رنز درکار
پاک، جنوبی افریقہ ٹیسٹ میچ کا تیسرا روز، قذافی اسٹیڈیم اور اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version