Advertisement

ڈاکٹرز، نرسز کی حوصلہ افزائی کیجئے، کورونا کیخلاف جنگ میں یہ اہم سپاہی ہیں

کورونا

قومی کرکٹ ٹیم کے بالنگ کوچ وقار یونس  کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز اور نرسز کی حوصلہ افزائی کیجئے ، کورونا کے خلاف جنگ میں یہ  سب سے اہم سپاہی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری ویڈیو میں وقار یونس کا  کورونا وائرس کے حوالےسے کہنا تھا  کہ سوشل میڈیا پہ اس وباء سے متعلق احتیاطی تدابیر دینے والے لوگوں کو سراہتا ہوں کہ وہ بہترین کام کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہاں ضرورت اس امر کی ہے کہ ڈاکٹرز ،نرسز  اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی حوصلہ افزائی کی جائے ، کیونکہ وہ اس جنگ میں سب سے اہم سپاہی ہیں۔

وقار یونس کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کو حوصلہ ملے گا تو یہ آگے بڑھتے جائیں اور انشاءاللہ ، کورونا وائرس ایک دن دنیا سے غائب ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ  وقار یونس کی اہلیہ ڈاکٹر فریال بھی کورونا  کے خلاف جنگ میں شامل ہیں اور ان دنوں آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ایک اسپتال میں ایمرجنسی ڈیوٹی پر مامور  ہیں ۔

وقار یونس نے  خود کو پاکستان سے سڈنی پہنچ کر 14 دن کا قرنطینہ کیا ہوا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دبئی، آئی سی سی میٹنگ جاری، ممبران پاک بھارت کرکٹ بورڈ میں سیزفائر کے خواہاں
بگ بیش لیگ کی انتظامیہ نے شائقین کرکٹ کی دلچسپی کیلیے منفرد اسکیم متعارف کرا دی
دوسرا ون ڈے، جنوبی افریقا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی
دسویں تھل جیپ ریلی کا آغاز، ملک بھر سے ریسرز مظفرگڑھ پہنچ گئے
پاکستان میں فٹبال کے فروغ کے لیے واضح روڈ میپ کی ضرورت ہے، نائب صدر فیفا
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
Advertisement
Next Article
Exit mobile version